پریس ریلیز

پروفیسر اسلم جمشید پوری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

دہلی یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار پروفیسر اسلم جمشید پوری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ابن کنول نے کی۔

تصویر پریس ریلیز 
تصویر پریس ریلیز  

نئی دہلی: شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی میں معروف افسانہ نگار پروفیسر اسلم جمشید پوری کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان محترم کا تعارف کراتے ہوئے صدر شعبہ اردو پروفیسر ابن کنول نے کہا کہ ’’اسلم جمشید پوری کو دنیا ان کے افسانوں کی وجہ سے جانتی ہے۔ وہ افسانہ نگار کے ساتھ ایک اچھے نقاد بھی ہیں۔ فکشن تنقید پر ان کا کام قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میرٹھ یونیورسٹی کا شعبہ اردوانہی کے نام سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔‘‘

پروفیسر ابن کنول نے اس موقع پراسلم جمشید پوری کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’یہ اردو کے لیے خوش آئند بات ہے کہ موصوف کی سرپرستی میں میرٹھ یونیورسٹی کا شعبہ 16 سال کی مختصر مدت میں پوری اردو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔‘‘

Published: 29 Aug 2018, 4:37 PM IST

اس اعزازیہ تقریب میں پروفیسر اسلم جمشید پوری نے اپنا افسانہ’ قصوروار ‘ سنایا جس کو سامعین نے کافی پسند کیا۔ پروگرام کی نظامت شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر متھن کمار نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق عالم قادری، ڈاکٹر ابوبکر عباد، ڈاکٹر ارشاد نیازی،ڈاکٹر احمد امتیاز، ڈاکٹر علی احمد ادریسی، ڈاکٹر شاذیہ عمیر، ڈاکٹر سرفراز جاوید اور ڈاکٹر عزیر احمدکے علاوہ ریسرچ اسکالر و طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Published: 29 Aug 2018, 4:37 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Aug 2018, 4:37 PM IST