پریس ریلیز

رابعہ گرلز پبلک اسکول کے ’فاؤنڈرس ڈے‘ پر طالبات نے تعلیمی مارچ نکالا

رابعہ گرلز پبلک اسکول کے بانی حکیم عبدالحمید کی یومِ پیدائش کے موقع پراسکولی طالبات نے ’فاؤنڈرس ڈے‘ کا اہتمام کیا

رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات ’تعلیمی مارچ‘ کے لیے بینرس و پوسٹرس ہاتھوں میں لیے ہوئے
رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات ’تعلیمی مارچ‘ کے لیے بینرس و پوسٹرس ہاتھوں میں لیے ہوئے 

نئی دہلی: رابعہ گرلز پبلک اسکول کے بانی حکیم عبدالحمید کی یومِ پیدائش کے موقع پر آج اسکولی طالبات نے ’فاؤنڈرس ڈے‘ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے تعلیم بیداری مارچ نکالا جو کہ فراش خانہ سے رودگران تک پہنچا اور پھر واپس اسکول آیا۔ چوتھے اور پانچویں درجہ کی کم و بیش 280 طالبات نے اس مارچ میں حصہ لیا جن کے ہاتھوں میں بچیوں میں تعلیم کی اہمیت ظاہر کرنے والے بینرس اور پوسٹرس تھے۔ رابعہ گرلز پبلک اسکول کی پرنسپل ناہید عثمانی اور ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم کی قیادت میں طالبات کے ذریعہ نکالا گیا یہ مارچ اس لیے انتہائی اہم تھا کیونکہ انھوں نے بہت سادگی اور نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم نسواں کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور اس کی اہمیت و افادیت سے انھیں روشناس کرایا۔

Published: undefined

پرانی دہلی کی گلیوں میں طالبات کے ذریعہ نکالے گئے مارچ کا منظر

قابل ذکر ہے کہ رابعہ گرلز پبلک اسکول کا قیام 1973 میں ہوا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے ہی اس اسکول میں لڑکیوں کی معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی اور یہی سبب ہے کہ اس کا شمار پرانی دہلی کے سرفہرست اسکولوں میں ہوتا ہے۔ یہ اسکول حکیم عبدالحمید کے خوابوں کی تعبیر بھی ہے جنھوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو نہ صرف سمجھا بلکہ تعلیم نسواں کو عام کرنے کے لیے کوششیں بھی کیں۔ 14 ستمبر 1908 کو پیدا ہوئے عبدالحمید نے جب 1973 میں رابعہ گرلز پبلک اسکول قائم کیا تھا تو دہلی، خصوصاً پرانی دہلی میں خواتین کے درمیان تعلیمی ماحول بہت خراب تھا۔ لیکن جب 22 جولائی 1999 میں ان کا انتقال ہوا تو اس اسکول نے اپنی ایک الگ شناخت قائم کر لی تھی اور وہ اس کی کارکردگی سے بہت خوش تھے۔ آج بھی رابعہ گرلز پبلک اسکول علاقے میں بچیوں کے درمیان معیاری تعلیم کا بہترین ادارہ ہے اور دسویں و بارہویں کے بورڈ میں اس کی کارکردگی گزشتہ کئی سالوں سے صد فیصد ہونا اس بات کا بین ثبوت ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined