پریس ریلیز

حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع، حج منزل میں طبی کیمپ کا آغاز 5 اپریل سے

حج اخراجات کی پہلی قسط اب 12 اپریل 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہے اور ضروری مطلوبہ دستاویزات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 14 اپریل 2023 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>حج منزل، تصویر&nbsp;haj.gov.in</p></div>

حج منزل، تصویر haj.gov.in

 

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے آج اپنے سرکلر نمبر9 کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط 81,800/- جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پیشگی رقم 12/اپریل 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہے اور ضروری مطلوبہ دستاویز ات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی 2 تصویر، اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 14-04-2023 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب عازمین حج کی سہولیات کی پیش نظر ترکمان گیت واقع حج منزل میں 5/ اپریل 2023 سے صبح 10بجے شام 4 بجے تک حکومت دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ڈاکٹر اور پیرا میڈیل اسٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیم تعینات کر دی گئی ہے جو عازمین حج کے میڈیکل سرٹیفکٹ کی تصدیق کرے گی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ گزشتہ کل عازمین حج کے لیے اس سال سرکاری ایلوپیتھک ڈاکٹر سے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکٹ جمع کرنے کی لازمیت کی بناء پر عازمین حج کو درپیش مشکلات اور مسائل کے پیش نظر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ہی ایک میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حکومت دہلی کے سکریٹری (ہیلتھ) اور ڈائریکٹر (ہیلتھ) کو خط لکھ کر فوری طور پر حج منزل میں میڈیکل کیمپ لگانے کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

حکومت دہلی کے محکمہ صحت نے آج اس کی دوبارہ تصدیق کر دی ہے  اور اب مورخہ 5 /اپریل 2023 بروز بدھ سے حج منزل میں یہ خصوصی میڈیکل کیمپ شروع ہو جائے گا۔  اس سلسلے میں تمام حجاج سے گزارش کی گئی ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکٹ میں درج ایکسرے، سی بی سی اور دیگر جانچ پہلے سے ہی کسی بھی لیب سے کرواکر رپورٹ کے ساتھ حج منزل، ترکمان گیٹ میں آکر حکومت دہلی کے سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم سے ہیلتھ سرٹیفکٹ پر تصدیق کرا سکتے ہیں۔ بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور بلڈ گروپ کی جانچ میڈیکل کیمپ میں بھی کرائی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined