ریاض: جامعہ ملیہ اسلامیہ الیومنائی ایسوسیشن ریاض نے اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 25-2023 کے لیے اپنے عہدیداران کا انتخاب کر لیا ہے۔ انتخاب جمہوری طریقے سے انتہائی شفاف اور ممبران کی بھرپور شرکت کے ساتھ الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی عمل میں آیا۔ جامعہ برادری کے درمیان مقبول اور متحرک سینئر جامعی سید غفران احمد کو زبردست اکثریت کے ساتھ صدر عہدے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ووٹوں کا تناسب تقریباً 70 فیصد رہا۔ 276 ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جس میں غفران احمد کو 191 ووٹ حاصل ہوئے جب کے ان کے حریف عابد عقیل کو 85 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
Published: undefined
جنرل سکریٹری کے لیے طارق امام، نائب صدر کے لیے محمد نعیم، جوائنٹ سکریٹری کے لیے متین عالم اور خزانچی کے لیے ہارون قاسمی بلامقابلہ منتخب قرار دیے گئے۔ اس کے علاوہ 13 مجلس عاملہ کے اراکین کا بھی بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔
Published: undefined
بعد ازاں منتخب عہدیداروں کی مسند نشینی کی تقریب عمل میں آئی جس میں بڑی تعداد میں جامعہ برادری اور ریاض کی سرکردہ اور معروف شخصیات نے شرکت کی اور منتخب کابینہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ معروف اسکالر اور کئی کتابوں کے مصنف اور جامعہ کے سابق استاد پروفیسر سرور حسین نے جامعہ کے مقاصد اور اس کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بزرگ جامعی سلمان اعظمی نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر تنصیر احمد، مفتی شبیر ندوی اور راشد فاروق نے انتخاب اور مسند نشینی کی تقریب کی میزبانی کی۔ اس موقع پر المنائی کے سابق صدور بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز