پریس ریلیز

امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلیمی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے

اوپن ڈورز کی تازہ ترین رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے اعلان کیا کہ 2009 کے بعد پہلی بار ہندوستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ طلبا کو امریکہ بھیجا ہے!

<div class="paragraphs"><p>طلبا کی علامتی تصویر</p></div>

طلبا کی علامتی تصویر

 

نئی دہلی: تعلیم کے میدان میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں اور ابتدائی تعلیم سے لے کر گریجویٹ اور گریجویٹ کے بعد دونوں سطحوں پر دو طرفہ طلباء کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے کئی طرح کی پہلوں پر ساتھ مل کر کام کرتے رہتے ہیں۔ یہ جاری تعاون اب خواتین کی نئی ایس ٹی ای ایم ایم فیلوشپ (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور طب) کے آغاز کے ساتھ وسعت حاصل کر رہا ہے، جو جانز ہاپکنز یونیورسٹی گپتا-کلنسکی انڈیا انسٹی ٹیوٹ اور یو ایس انڈیا الائنس فار وومن اکنامک امپاورمنٹ کے درمیان تعاون سے فروغ پا رہا ہے۔

Published: undefined

اس کا مقصد ہندوستان میں ابتدائی کیریئر والی خاتون سائنس دانوں اور تحقیق کرنے والوں کو ان کے ایس ٹی ای ایم ایم میدانوں میں آگے لے جانے کے لیے ان کی مدد کرنا اور انھیں مضبوط اور با اختیار بنانا ہے۔ تعلیم میں اس سرمایہ کاری کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اوپن ڈورز کی تازہ ترین رپورٹ 18 نومبر کو جاری کرتے ہوئے ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے اعلان کیا کہ 2009 کے بعد پہلی بار ہندوستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ طلبا کو امریکہ بھیجا ہے! 24-2023 میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں نے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے، جو پچھلے سال سے 23 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined