’’لڑکیوں کے لیے حصول تعلیم انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایسا کر کے ہی وہ اپنی قوم ، اپنے خاندان اور اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ تعلیم حاصل کر کے ہی لڑکیاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی اہمیت ظاہر کر سکتی ہیں۔‘‘ یہ نظریہ پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ذکیہ صدیقی نے رابعہ گرلز پبلک اسکول میں منعقد سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سنگم وِہار واقع ہمدرد پبلک اسکول کی منیجر ذکیہ صدیقی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ زندگی میں ان کی کامیابی و کامرانی کی دعا بھی کی۔
Published: undefined
جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد 30 اپریل کو تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوا جس کا طالبات نے انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا۔ اس کے بعد 19-2018 سیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات، صد فیصد حاضری والی طالبات، بہترین آرٹسٹ، بہترین کھلاڑی کے علاوہ مختلف زمروں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
Published: undefined
رابعہ گرلز پبلک اسکول کی جانب سے ہر سال دو طالبات کو آل راؤنڈر اسٹوڈنٹ کا اعزاز دیا جاتا ہے جس میں ایک طالبہ کا انتخاب درجہ 6 سے درجہ 8 میں کیا جاتا ہے اور دوسری طالبہ کا انتخاب درجہ 9 سے درجہ 12 کے درمیان کیا جاتا ہے۔ اس بار درجہ 6 سے درجہ 8 کی طالبات میں سے امیمہ بٹلا کو آل راؤنڈر اسٹوڈنٹ منتخب کیا گیا جب کہ درجہ 9 سے درجہ 12 کی طالبات میں لائبہ ممتاز کو آل راؤنڈر اسٹوڈنٹ قرار دیا گیا۔ امیمہ بٹلا کا تعلق درجہ 8 کے سیکشن اے سے ہے جب کہ لائبہ ممتاز کا تعلق درجہ 10 کے سیکشن اے 2 سے ہے۔
Published: undefined
تقریب کے دوران کئی دیگر انعامات بھی مختلف طالبات کے درمیان تقسیم کیے گئے اور اس سال کا بیسٹ ہاؤس ایوارڈ ’ذاکر ہاؤس‘ کو دیا گیا۔ پروگرام میں طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کی موجودگی بھی خوب رہی اور وہ تقریب کے دوران بچیوں کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
Published: undefined
اس موقع پر یاسمین نیازی (ہیڈ مسٹریس، ہمدرد پبلک اسکول، اوکھلا)، رانو مجومدار (ہیڈ مسٹریس، ہمدرد پبلک اسکول)، امیتا موہن (منیجر، سید حامد اکیڈمی)، رمّان حمید (اسپیشل ایجوکیٹر، مارجنز ٹومین اسٹریمز) مہمانِ ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔ اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ناہید عثمانی نے تمام مہمانانِ کا استقبال کیا اور ثوبیہ حسن نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض قانطہ فاطمہ اور سحر پروین نے ادا کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined