نئی دہلی: دہلی میں جمعیۃ علماء ہند کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا محمد عرفان قاسمی (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند) نہ صرف جمعیۃ علماء ہند کا لوگوں میں تعارف کرا رہے ہیں، بلکہ جمعیۃ علماء ہند کے چند اہم پروجیکٹس کے لیے مالی امداد بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی پہنچ مسجد کے عوام نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے پروفیسر حضرات ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کا ایک سالانہ پمفلٹ بھی ہے، جو وہ واٹس ایپ سے شیئر کرتے ہیں۔ نیز پرنٹ کی شکل میں لوگوں کو پیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا محمد عرفان قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت ہے اور بزرگوں کی قدیم جماعت ہے، لیکن صرف اتنا تعارف کافی نہیں ہے، بلکہ یہ جماعت خدمت گاروں کی جماعت ہے۔ اس جماعت نے اس سنت کو زندہ کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپؐ کی پوری زندگی خدمت خلق اور جماعت صحابہ کی تشکیل میں کزری۔ جمعیۃ بھی خدمت خلق کرتی ہے اور خدمت کرنے والی جماعت کی تشکیل کرتی ہے۔ اس جماعت کی طرف سے ملک کے پچاس ہزار طلبا کو دسویں کرایا جا رہا ہے، نوجوانوں کی ٹریننگ کی جا رہی ہے، نیز ایمان کی حفاظت کے لیے منظم مکتب کا ملک گیر نظام بنایا گیا ہے، جہاں 20 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ بے قصور قیدیوں کی رہائی کے لیے قانونی پیروی کرتی ہے۔
Published: undefined
مولانا عرفان قاسمی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اہل دہلی اگر جمعیۃ علماء ہند کا تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے دوسرے ساتھی مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا اخلاق قاسمی موجود ہیں۔ مولانا عرفان قاسمی سے بھی ان کے فون نمبر 9811739786 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ جمعیۃ علماء ہند کو آن لائن یا مل کر تعاون کر سکتے ہیں، اور پھر اس کی اطلاع مذکورہ نمبر پر دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز