نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی جعفرآباد میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں ہر سال کی طرح امسال بھی یومِ اطفال کے موقع پر میلہ بعنوان ’’پہل‘‘ کاا نعقاد کیا گیا ۔’’پہل ‘‘کا افتتاح ڈپٹی ڈائرکٹرایس کے شرمااور علاقہ کےایم ایل اےحاجی اشراق خان کے ہاتھوں مشترکہ طور پر عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائرکٹرایس کے شرمانے نہ صرف اسکول کی تعریف کی بلکہ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کی فعالیت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدو جہد کے نتیجہ میں اسکول کا معیار تعلیم اردو دنیا میں مثالی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے سیکڑوں بچے روز گار سے جڑ کر اس اسکول، اساتذہ اور اپنے والدین و علاقہ کا نام روشن کررہے ہیں جو ہمارے اور محبان اردو کے لئے فخر کی بات ہے۔ مقامی ایم ایل اےحاجی اشراق خان نے کہا کہ محبان اردو کو ہی نہیں بلکہ دنشور طبقہ کو ڈاکٹرذاکر حسین اسکول کے تعلیمی نظام پر فخر ہے اور اس اسکول کے معیار تعلیم کی مثال دوسرے اسکولوں میں بھی بتائی اوت اس کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ چوہان بانگر واردڈکے کونسلر عبدالرحمن نے کہا کہ جس طرح تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر محمد معروف نے اسکول کا معیار بنایا ہے جس سےد وسرے اسکولوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے، تبھی اردو زبان کی ترویج و ترقی ممکن ہے اور مسلم سماج میں بھی تعلیم کے تئیں بیداری آئے گی۔
ڈاکٹر محمد معروف خان نے مہمانان کا پھولوں کے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیااور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان حضرات کی سر پرستی اور تعاون ان کو قدم قدم پرحاصل رہا ہے۔ جس کے نتیجہ میں حوصلہ بلند ہے۔
Published: 15 Nov 2017, 10:51 AM IST
’پہل‘ نامی میلہ میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش سے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ایک طرف بچوں سے متعلق مختلف طرح کے کھیلوں جیسے نشانہ بازی،ایک تیلی سے موم بتی جلانا، غبارہ پھلانا، باسکٹ بال ،میوزیکل چیئر جیسے دیگر 19کھیلوں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔تمام کھیلوں میں طلباءو طالبات نے نہ صرف پوری دلچسپی سے حصہ لیا بلکہ بہترین نظم و ضبط کا بھی مظاہرہ کیا ۔علاوہ ازیں طلبا ء کے لئے مختلف اقسام کے کھانے پینے اور چاٹ پکوڑوں کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا۔ایک طرف طلباءنے جہاں کھیل کود میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا تو دوسری طرف مختلف اقسام کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
اس موقع پر لکی ڈرا کا انعام بھی رکھا گیا تھاجس میں پہلے انعام میں ایل ای ڈی ،ٹی وی ،دوسرے انعام میں دو سائیکل، تیسرے انعام میں تین ڈنر سیٹ جیسے انعامات شامل تھے۔چوتھے انعام میں بیس مختلف انعامات بھی رکھے گئے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے دس انعامات کا اضافہ کیا گیا۔ اس سال ان بیس اضافی انعامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، دس انعامات فرسٹ شفٹ کے لئے اور دس انعامات سیکنڈشفٹ کے لئے مختص تھے۔ آخر میں طلباء کو لکی ڈرا کے انعامات سے نوازا گیا۔
Published: 15 Nov 2017, 10:51 AM IST
انعامات سابق ڈی ڈی ایم ایل آمبورے اور کونسلرعبدالرحمٰن کے ہاتھوں دئیے گئے جس سے طلبا ءو طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اوربچوں میں مزید محنت و لگن کا جذبہ پیدا ہو ا۔پہلا انعام محمد ریحان II بی، دوسرا انعام حمزہ X بی،نویدXI بی ، تیسرا انعام مدثرIV اے ،شازیہIIIاے ،حمزہIIIاے،کو دیے گئے ۔اس میلہ کو کامیاب بنانے میں یوں تو اسکول کے تمام اساتذہ کا اہم کردار رہا ہے لیکن جن اساتذہ نے اس میلہ کو منظم طور پر ترتیب دینے میں محنت کی ہے ان میں محمد ناصر،نازش صدیقی، افسانہ محبوب اور فرحان بیگ (منتظمہ کمیٹی)۔ اس کے علاوہ منصور علی، ریاض الحسن، جمیل عثمانی، تسلیم احمد اور شمیم حسن،ریاست علی (نظم و ضبط کمیٹی)کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ اسٹالس پر شمع خان ، صائمہ تاج، شکیلہ خاتون ،آفتاب علی، ناصر حسن، ہمایوں بیگ، صغیر احمد، محمد فہیم، محمد شاہد، جعفر حسنین، محمد وسیم، رؤف الحسن، شان محمد، شباہت حسین، اور ذوالفقاراحمد،محمد اخلاص، شارب معین ،فوزیہ، گلستاں وغیرہ اساتذہ نے ذمہ داری سنبھالی۔
Published: 15 Nov 2017, 10:51 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Nov 2017, 10:51 AM IST