نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کی ادائیگی کے لیے ہندوستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست دہلی سے گزشتہ22 مئی 2023 کو دیر رات :1:50بجے 381 عازمین حج کو لے کر سعودیہ ایر لائن کے طیارہ کی پہلی پرواز کے بعد اب تک کل 6364 عازمین حج دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ 6 جون تک جاری رہے گا۔ اس درمیان آج سے خادم الحجاج کی روانگی بھی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ حج کے دوران مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے تعاون اور رہنمائی کے لیے وزارت اقلتی امور اور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی تجویز اور اسکیم کے تحت ہر سال ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو خادم الحجاج کے طور پر بھیجا جاتا ہے اور ان کو 2100 سعودی ریال بھی دیئے جاتے تھے مگر اس سال حاجیوں کو ریال کی یہ رقم نہ دینے کی وجہ سے خادم الحجاج کو یہ رقم فراہم کرنے کے سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ ایسی صورت میں منتخب خادم الحجاج تذبذب کا شکار تھے۔
Published: undefined
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے حج کمیٹی آف انڈیا کو خط لکھ کر پرزور مطالبہ کیا کہ حسب سابق تمام خادم الحجاج کو ریال فراہم کیے جائیں۔اس خط کی کاپی دیگر ریاستوں کے ایگزیکٹو آفیسر کو بھی بھیجی گئی تھی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ہر ریاست کے خادم الحجاج کو2100 ریال کی فراہمی کر دی ہے اور اب ان خادم الحجاج کی مدینہ منورہ کے لیے روانگی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے رام لیلا میدان میں نصب کیے گئے پورے طور پر ایئر کنڈیشن ٹرانزٹ کیمپ میں مغربی اترپردیش اور دیگر صوبوں کے عازمین حج کرام اور ان کے اہل خانہ کے آنے کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہو رہا ہے اور ٹرانزٹ کیمپ میں خصوصی طور ڈائل کے لیے بنائے گئے ہولڈنگ ایریا میں عازمین کے عارضی قیام کے بعد بسوں سے ان کو حج ٹرمنل لے جانے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسٹاف اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 پر عازمین حج کو سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے شب و روز اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ایئر پورٹ سے حجاج کرام کی مدینہ منورہ کے لیے روانگی پورے نظم و ضبط اور صبر و سکون کے ساتھ جاری ہے۔
Published: undefined
اس دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں بھی بذات خود متواتر ایئرپورٹ پہنج کر چیکنگ ایریا، سیکورٹی ہولڈ ایئریا اور سعودی ایئر لائنس کے بورڈنگ گیٹ سے عازمین حج سے ملاقات کر رہی ہیں اور ایئرپورٹ پر مختلف ایجنسیوں سے ملک کر تمام تر سہولیات کو خود یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔ ایئرپورٹ کے علاوہ حج کیمپ میں بھی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سول ڈیفنس کے رضاکار ان کی تعیناتی کی گئی ہے جو دہلی پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ مل کرحج کیمپ میں حاجیوں کی حفاظت اور سہولیات کا پورا خیال رکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح ہوکہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تعیناتی ہر سال حکومت دہلی کی جانب سے کی جاتی ہے اور سرکاری گرانٹ سے ہی انہیں معاوضے کی رقم ادا کی جاتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں حج کمیٹی آف انڈیا اور وزارتِ اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے ریاستی حج کمیٹی کو جاری اس ہدایت کے باوجود کہ حج کیمپ میں پرائیوٹ رضاکاروں کو داخلہ نہ دیا جائے، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بعض درخواست گزار رضاکار تنظیموں کو ان کی جانب سے قابل قبول شناختی کارڈ/ آدھار کارڈ کی فراہمی کی بنیاد پرمتعینہ تعداد میں حج کیمپ کے اندر داخلہ پاس کے ساتھ خدمات انجام دینے کی اجازت بھی فراہم کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined