نئی دہلی: ہندوستان کی 77ویں جشن آزادی کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب جشن آزادی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔
Published: undefined
پرچم کشائی کی اس تقریب میں حج کمیٹی کے ممبران محمد سعد، نازیہ دانش، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ دیگر تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد حکومت دہلی کے سول ڈیفینس کی ٹیم نے جھنڈا کو سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا۔
Published: undefined
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب میں موجود لوگوں اور اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ آزادیٔ وطن کا جذبہ ہر ہندوستانی کے دل میں ہر وقت موجود ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی ہمیں ہر قسم کے مذہبی اور گروہی اختلافات سے اوپر اٹھ کر آزادی وطن کا جشن منانا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز