نئی دہلی: علم حاصل کرنا ایک مقدس فریضہ ہے۔ یہ ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ قرآن پڑھنے، مطالعہ کرنے، غور کرنے اور تحقیق کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سرور کائنات محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی آیت نازل کی ’اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ‘۔ یعنی ’پڑھیں! اپنے رب کے نام سے جس نے سب کو پیدا کیا‘۔ (سورۃ العلق)۔ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے‘‘۔ (صحیح البخاری 5027)۔
Published: undefined
اللہ کے حکم اور نبی کریم کی حدیث کی روشنی میں منظم مکاتب دینیات دہلی و این سی آر نے پانچ سالہ کورس کے ذریعے قرآن کریم کی تعلیم نسل در نسل منتقل کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری رکھا ہوا ہے اور ہر سال مسابقہ کے بعد بہترین کارکردگی کے لیے طلبا کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج منظم مکاتب دینیات نے لال کنواں میں واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول میں تیسرا مسابقہ قرآن کریم و دینیات کا انعقاد کیا۔
Published: undefined
مولانا حکیم الدین صاحب، ناظم عمومی جمیعت علماء ہند کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔ تقریب کی صدارت محمد دلشاد عالم نے کی جبکہ مفتی محمد اشرف علی (مدرسہ حسین بخش، دہلی) مہمان خصوصی کے طور پر جلوہ افروز ہوئے اور طلبا کو دعاؤں سے نوازا۔ مفتی محمد اسلم اس تقریب میں شرکت کے لیے امروہہ سے تشریف لائے۔ مہمانان ذی وقار میں عمران حسین (وزیر برائے خوراک و رسد، حکومت دہلی)، آل محمد اقبال (ڈپٹی میئر دہلی)، کونسلر بلیماران محمد صادق اور کونسلر بازار سیتارام رافیہ ماہرہ شامل تھے۔
Published: undefined
اس تقریب میں نظامت کے فرائض مفتی حسام الدین (اوکھلا)، مولانا محمد ارشاد اور مولوی غیور الحسن نے انجام دیے۔ مسابقہ میں مرکزی سینئر کے تحت آٹھ ذیلی سینئر کے طلباء نے سال اول سے سال پنجم تک پانچ زمروں میں اور حفظ، نعت اور بیان سمیت کل آٹھ زمروں میں حصہ لیا۔ ہر زمرہ میں تین انعامات تقسیم کئے گئے۔ آٹھ زمروں میں سے چھ زمروں میں سائیکل، اسکوٹی اور اسٹڈی ٹیبل جبکہ نعت اور بیان کے زمروں میں اسکیٹ، بیڈمنٹن ریکٹ اور باسکٹ بال بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے انعام کے طور پر دیے گئے۔ جج صاحبان میں مولانا خلیل الرحمٰن (لونی)، قاری نثار احمد (نظام الدین) اور قاری محمد عثمان (لال کنواں، دہلی) شامل تھے۔
Published: undefined
علاوہ ازیں مسابقہ کے تمام 92 شرکا کو دہلی حکومت میں وزیر عمران حسین نے پانچ پانچ سو روپے بطور انعام دیے، جبکہ سماجی کارکن محمد آصف (اوکھلا) نے پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلبا کو اضافی پانچ پانچ سو روپے بطور انعام دیے۔ یوسف جمال نے بف گرل کی جانب سے طلبا کے لئے برگرز کا انتظام کیا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں مختلف مکاتب کے معلم حضرات کو تدریسی خدمات کے لیے ٹرافی، اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلبا کے اساتذہ کو بھی انعامات دیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر اعجاز نور (صدر فاطمہ اکیڈمی) اور محمد راشد (دار ارقم فراشخانہ) نے تقریب میں شامل سبھی مہمانان اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مسابقہ قرآن کریم و دینیات کی اس پر نور تقریب میں شرکا کے استاذہ، والدین، علاقائی معززین اور تعلیم کے فروغ سے جڑے افراد و تنظیموں بشمول محمد عارف (برکت ہوم، نظام الدین) نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined