نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عیدالاضحیٰ (بقرید) کے آنے والے تہوار کے پیش نظر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس درمیان فتح پوری سے ٹاؤن ہال روڈ تک سڑک بنانے کا حکم دیا گیا اور اس درمیان دہلی کے خوراک و سپلائی کے وزیر عمران حسن نے آس پاس کے علاقوں کا وسیع دورہ کیا۔ عمران حسین نے ان کی وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی شہری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
Published: undefined
عمران حسین نے جب یہ دورہ کیا تو اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ (PWD)، میونسپل کارپوریشن آف دہلی (MCD) کے افسران اور انجینئرز کے ساتھ ساتھ علاقے کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندے اور علاقے کے معززین بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ دورے کے دوران عمران حسین نے پی ڈبلیو ڈی حکام کو ہدایت دی کہ فتح پوری اور ٹاؤن ہال کے درمیان مین روڈ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
Published: undefined
عمران حسین نے سڑکوں کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر جراثیم کش چونا چھڑکنے پر بھی زور دیا۔ عمران حسین مین روڈز کے ڈیوائیڈر پر موجود کچرے کو ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایات دی۔ انھوں نے پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت کی کہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے نشانات کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے۔ عمران حسین نے سڑکوں پر پھیلی گندگی کو لے کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور مینٹیننس ایجنسی کو ترجیحی بنیادوں پر صفائی کی ہدایت کی۔ عمران حسین نے مزید کہا کہ یہ تمام دہلی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ والڈ سٹی ایریا کے ورثے کو محفوظ رکھیں۔
Published: undefined
عمران حسین نے محکمہ تعمیرات عامہ (ہارٹیکلچر) کے افسران کو مین روڈ اور اس کے آس پاس لگائے گئے درختوں اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ موسم گرما کے پیش نظر پودوں کی مناسب آبپاشی کی بھی ہدایات دی گئیں۔ خوراک و فراہمی کے وزیر عمران حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہلی والوں کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دارالحکومت دہلی کی ملی جلی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ عیدالاضحیٰ عظیم قربانی کے جذبے کو یاد کرنے کا موقع ہے اور یہ تہوار لوگوں کو ایمان، لگن اور قربانی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined