نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے 25 نومبر کے گشتی مراسلہ کے ذریعہ حج بیت اللہ 2025 کے لئے ’محرم کوٹہ‘ میں درخواست دینے کی خواہش مند خواتین عازمین حج کے لئے آن لائن حج درخواست جمع کرنے کے لئے 9 دسمبر 2024 تک کی تاریخ مقرر کی ہے۔ حج بیت اللہ کا ارادہ رکھنے والی ایسی خواتین جن کے محرم اس سال حج کی سعادت کے لئے منتخب ہو چکے ہیں، مگر جو بروقت پاسپورٹ کی عدم حصولیابی یا کسی اور وجوہات کی بنا پر حج درخواست جمع نہیں کرا سکیں ہوں، اب محرم کوٹہ کے تحت 9 دسمبر 2024 تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر hajcommittee.gov.in پر حج درخواست فارم جمع کرا سکتی ہیں۔ ایسی خواتین کے پاس کم سے کم 15جنوری 2026 کی معیاد کا قابل قبول ہندوستانی پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ مزید یہ کہ انھوں نے حج کمیٹی آف انڈیا، پرائیویٹ ٹور آپریٹر یا کسی اور طریقے سے حج نہ کر چکی ہوں۔ ایسی خواتین کا انتخاب ڈیجیٹل قرعہ کے ذریعہ عمل میں آئے گا۔
Published: undefined
حج 2025 کے لئے فہرست انتظاریہ (ویٹنگ لسٹ) میں شامل درخواست گذار عازمین میں سے دہلی کے 625 خوش نصیب عازمین بھی حج بیت اللہ کے لئے منتخب کر لئے گئے ہیں۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایسے تمام خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عازمین حج کیلئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے طرف سے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے عزم کا ارادہ کیا اور ساتھ ہی اس سال خواتین عازمیں حج کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Published: undefined
ویٹنگ لسٹ میں منتخب ہونے والے تمام درخواست گذار عازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ 16 دسمبر 2024 تک اپنے حج اخراجات کی پہلی قسط 1,30,300.00 اور دوسری قسط 1,42,000.00 کل دو لاکھ بہتّر ہزار تین سو (2,72,300.00) بتاریخ 16 دسمبر 2024 تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ای پیمنٹ کے ذریعہ یا حج سویدھا ایپ پر کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، یو پی آئی یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں اپنا بینک ریفرنس نمبر درج کر کے ضرور جمع کرا دیں۔ رقم جمع کرانے کے بعد اپنے ضروری کاغذات (حج درخواست فارم کی کاپی، مقررہ پروفورما میں انڈرٹیکنگ، رقم جمع کرانے کی رسید، مقررہ پروفورما میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکٹ اور خود سے تصدیق شدہ پاسپورٹ کی کاپی) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دفتر میں بتاریخ 18 دسمبر تک لازمی جمع کرا دیں۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی تمام منتخب عازمین جنہوں نے پہلی قسط کی رقم جمع کرا دی ہے وہ بھی اپنی دوسری قسط کی رقم 1,42,000.00 بتاریخ 16 دسمبر 2024 تک ضرور جمع کرا دیں۔ ایگزیکیٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ حج اخراجات کی بقیہ اور تیسری قسط کا اعلان ہوائی سفر کے اخراجات اور سعودی عربیہ میں قیام اور دیگر اخراجات کے تعین کے بعد کیا جائے گا اور امبارکیشن پوائنٹ وار کُل اخراجات کی تفاصیل حج کمیٹی انڈیا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi