دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ملک بھر سے کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ایک وفد نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی سے تغلق روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کانگریس اقلیتی محکمہ کی جانب سے راہل گاندھی نے گنگا-جمنی تہذیب کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چادر بھیجی۔ اس موقع پر کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبرروڈ کے صحن میں راہل گاندھی کے ’ہمارا وائناڈ‘ کیلنڈرکا اجراء کیا گیا۔ اس کیلنڈر کو پورے ملک میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری عمران پرتاپ گڑھی کو سونپی گئی۔
Published: undefined
اس تاریخی موقع پر اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، مکل واسنک، شکتی سنگھ گوہل، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، دہلی صدر انیل چودھری، اسلم شیخ کابینہ وزیر مہاراشٹر حکومت، صالح محمد کابینہ وزیر راجستھان حکومت، راجستھان حکومت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
زبیر خان نیشنل سکریٹری اے آئی سی سی، عارف نسیم خان ورکنگ صدر مہاراشٹر کانگریس، ایم ایل اے عارف مسعود، مدھیہ پردیش، ہارون یوسف اور ارویندر سنگھ لولی سابق وزیر دہلی حکومت، رقیب حسین ایم ایل اے آسام، یو ٹی قادر ایم ایل اے کرناٹک ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن، این اے حارث ایم ایل اے کرناٹک۔ ، ڈاکٹر جاوید ایم پی بہار، شہزادہ انور ورکنگ صدر جھارکھنڈ موجود تھے اور تمام قائدین نے اس تقریب کے لیے عمران پرتاپ گڑھی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں کانگریس کے مفاد اور قومی مفاد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined