نئی دہلی: حج 2023 کے لیے فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئی تاریخ 20 مارچ 2023 مقرر کی گئی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے اس تعلق سے اپنے ایک پریس بیانیہ میں بتایا کہ حج 2023 پر جانے کے خواہشمند لوگوں کے لیے یہ اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2023 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 4 مورخہ 10 مارچ 2023 کے مطابق آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ جو کہ 10 مارچ 2023 تھیں۔ اس میں توسیع کر کے 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک کردی گئی ہے۔
Published: undefined
جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ جو لوگ حج 2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں اور کسی وجہ سے آن لائن درخواست نہیں دے سکے تھے وہ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست گزار کے پاس 20 مارچ 2023 یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم سے کم 03 فروری 2024 یا اس کے بعد کی تاریخ تک ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اور گروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 4 لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلی بھی درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔
Published: undefined
جاوید عالم خان نے یہ بھی جانکاری دی کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی، حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے کی سہولیات دفتری اوقات میں بدستور جاری رہیں گی۔ مزید جانکاری کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر 23230507 پر پیر سے جمعہ کے درمیان صبح 10 بجے سے شام 05 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined