پریس ریلیز

فریب کرنے والوں سے دستور ہند کو خطرہ

کانگریس پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس پر امروہہ یونٹ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،پارٹی کے علاقائی سینئر لیڈران توصیفی اسناد و اعزاز سے سرفراز،مقررین کا بی جے پی پر سخت حملہ : رپورٹ سالار غازی

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز توصیفی اسناد لیتے کانگریسی ارکان

امروہہ - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے 133 ویں یوم تاسیس پر پارٹی ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق ضلع و شہر صدر کے بدست سینئر کانگریسی لیڈران کو توصیفی اسناد و اعزاز سے سرفراز کیا گیا اس موقع پر سینئر پارٹی لیڈران نے کانگریس کی تاریخ سے حاضرین کو روشناس کراتے ہوے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اتحاد کی سیاست کی ہے۔

Published: undefined

پارٹی لیڈر اور رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک کے در پیش مسائل کے لئے موجودہ حکومت ذمہ دار ہے بولے بی جے پی ملک کے آئین سے کھلواڑ کرتی ہے اور نفرت و توڑنے کی سیاست میں یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں دستور ہند کی حفاظت مشکل ترین کام ہو گیا ہے ۔انہوں نے بی جے پی کی عوام مخالف فیصلوں کی تنقید کرتے ہوے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح برسر اقتدار جماعت کے منصوبوں سے غائب ہیں اس کے برعکس عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنا اور لوگوں کو ذات برادری و مذہب کے نام پر تقسیم کر امتیازی سلوک کرنا سرکار کی ترجیحات میں شامل ہیں ، ڈاکٹر ہاشمی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں تاریخ شاہد ہے کہ ملک کی حفاظت اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کی پاسداری کے لئے پارٹی لیڈران نے اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کی ہے اور اپنے خون پسینہ سے ملک و یہاں کی درینہ روایات کی حفاظت کی ہے۔

اس موقع پر ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ و شہر صدر فیض عالم رائنی نے بھی پارٹی کارکنان کو خطاب کیا اور پارٹی کی مختصر تاریخ سے روشناس کرایا اس موقع پر پارٹی ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق ہری سنگھ موریہ، مومراج پوار ، حاجی صلاح الدین انصاری ،جیون سنگھ، حاجی شبیہ احمد ،ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ،حاجی خورشید انور ،اندر پال سنگھ ، انور حسین ،نواب طارق خان ، ڈاکٹر خورشید احمد ،سردار اندرجیت سنگھ، عمر دراز سوہن لال رستوگی وغیرہ پارٹی کےمتعددسینئر لیڈران کو توصیفی اسناد و اعزاز سے سرفراز کیا گیا اس موقع پر طارق محمد خان ،حاجی خورشید انور ،سردار اندر جیت سنگھ ،چندن نقوی ، راجندر سنگھ چھابرا، عبد الملک ، ادریس احمد ، پرویز خان وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی لیڈران و کارکنان موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined