امروہہ: کانگریس رہنما و کرناٹک انتخابات میں شعبہ اقلیت کے انچارج عدنان اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ہندو- مسلم کو لڑوانے کا کام کرتی ہے، جس ریاست میں الیکشن نزدیک آتے ہیں، وہاں بی جے پی ہندو- مسلم پولرائزیشن کی سیاست شروع کر دیتی ہے، لیکن اس مرتبہ کرناٹک میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کا کوئی بھی حربہ کام نہیں آیا اور وہ شکست سے دو چار ہوئی۔
Published: undefined
عدنان اشرف نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت ہار گئی اور محبت جیت گئی، راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اثر کرناٹک میں نظر آیا، کانگریس نے کرناٹک میں 34 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پچھلے 34 سالوں میں کسی بھی پارٹی کو اتنے ووٹ نہیں ملے ہیں، انہوں نے کہا کانگریس پارٹی 2024 میں گنگا-جمنا تہذیب اور آپسی بھائی چارے کے نام پر الیکشن لڑے گی۔
Published: undefined
عدنان اشرف نے کہا کہ ملک کساد بازاری سے گزر رہا ہے، اور بی جے پی حکومت صرف اڈانی کو فائدہ پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔ جبکہ کانگریس پارٹی نے غریب عوام کے لئے بہت کام کیے ہیں، کانگریس نے ملک میں منریگا جیسی اسکیم چلائی، جس مزدوروں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے، کانگریس نے ملک میں معلومات کا حق دیا، کانگریس نے ملک کو آئی آئی ٹی جیسے ادارے دیئے، کانگریس نے سبھی کوگوں کو کو جوڑنے کا کام کیا ہے، کانگریس حکومت نے بچوں کے مستقبل کے لیے کئی اسکیمیں چلائی، انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہم مرکز میں حکومت بنائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined