جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں دیوبند پہنچا اور وہاں مبلغ اسلام حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب کے صاحب زادے مرحوم مولانا احمد رشاد صاحب کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔
Published: undefined
واضح ہو کہ مولانا احمد رشاد صاحب ممبئی سے دہلی آتے ہوئے ہوائی جہاز میں ہی انتقال فرما گیے، وہ یرقان کے مرض مبتلا تھے، مرحوم قائد جمعیۃ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کے نسبتی بھائی ہیں اور ابھرتے ہوئے نوجوان عالم دین صاحب زادہ مولانا سید حسین احمد مدنی کے ماموں تھے۔
Published: undefined
اس موقع پر وفد نے مولانا مدنی اور مرحوم کے اہل خا نہ سے ملاقات کرکے ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ وفد میں مولانا فاروقی کے علاوہ مولانا نجیب اللہ قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی بھی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined