پریس ریلیز

ماب لنچنگ جیسے وحشیانہ عمل کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں: جمعیۃ علماء ہند

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اتر پردیش حکومت سے علی گڑھ موب لنچنگ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ کا وفد موب لنچنگ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرتے ہوئے</p></div>

جمعیۃ کا وفد موب لنچنگ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرتے ہوئے

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں ماب لنچنگ جیسی وحشیانہ حرکتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ملک کے سبھی طبقوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ کوئی حکومت اگر کسی طبقے کے ساتھ ہو رہے مظالم پر روک لگانے کی کوشش نہیں کرتی ہے تو اس کے دامن ان مظلوموں کے خون سے پاک صاف نہیں قرا دیے جا سکتے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے یہ باتیں حال میں اتر پردیش کے علی گڑھ اور چھتیس گڑھ کے رائے پور میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعات کے پس منظر میں کہیں۔ مولانا مدنی نے ان واقعات پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے قصورواروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ منگل کی رات علی گڑھ کے ماموں بھانجا علاقے میں گھر لوٹتے وقت 35 سالہ فرید عرف اورنگ زیب پر ہجوم نے وحشیانہ حملہ کیا۔ پولیس کی فوری مداخلت کے باوجود اسے شدید چوٹیں آئیں اور اسے ملکھان سنگھ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات تیز کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ملوث افراد کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں فرید کے خاندان کو تمام ضروری مدد اور معقول معاوضہ فراہم کرے۔ مولانا مدنی نے سبھی برادریوں سے اپیل بھی کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قانونی اقدامات کے ذریعہ انصاف حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ انصاف اور امن کے اصولوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے ملک اور اس میں بسنے والے لوگوں کو تقسیم نہ کریں۔

Published: undefined

دریں اثنا جمعیۃ علماء علی گڑھ کے صدر مفتی اکبر قاسمی کی صدارت میں علی گڑھ کی سبھی ملی جماعتوں کی میٹنگ منعقد ہوئی اور مکمل صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ 20 جون کی صبح 10 رکنی وفد مقتول کے گھر پہنچا اور فرید کے والد کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے ان سے انصاف کے حصول میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ فوری طور پر 5 لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس معاملے کی مکمل نگرانی ہو اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جمعیۃ کے وفد میں مولانا خالد قاسمی، مولانا ریاض، عمر بھائی، حافظ عمیر، حافظ اسلم، حاجی عمر وغیرہ شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined