پریس ریلیز

مظفر نگر ٹرین حادثہ پر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا اظہار غم

مظفر نگر ٹرین حادثہ پر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا اظہار غم

Getty Image
Getty Image 

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مظفر نگر کے کھتولی کے پاس پور ی سے ہر ی دوار جا رہی کالنگ اُتکل ایکسپریس ٹرین حادثہ جس میں متعدد لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں، پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

ناظم عمومی نے کہا کہ ٹرین حادثات وقتا فوقتا ہوتے رہتے ہیں اس لیے حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں مناسب اصلاحات و اقدامات کرے تاکہ اس طرح کے روح فرسا اور المناک حادثوں کو واقع ہونے سے روکا جاسکے۔

ناظم عمومی نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے ورثائ سے قلبی تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کی ہے اور کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند صدمے سے دوچار اور سوگوار ملک و قوم کے ساتھ ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کے حادثات سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined