’گرین ایجوکیشن ٹرسٹ‘ کی انوشا بنت محمد شریف نے دینیات مسابقہ میں پہلا انعام حاصل کر ایک بار پھر ٹرسٹ کا نام روشن کر دیا ہے۔ مسجد انجمن پہاڑی بھوجلہ، ترکمان گیٹ میں منعقد اس دینیات مسابقہ میں پرانی دہلی سے تعلق رکھنے والے 10 مکتبوں کے 53 بچوں نے شرکت کی تھی جس میں سبز مسجد، لال کنواں کی انوشا نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف حاضرین بلکہ ججوں کو بھی متاثر کیا۔ اس مسابقہ میں دعائےسنت، حفظ سورۃ، نماز، عقائد، مسائل، اسلامی معاملات اور سیرت سے متعلق سوالات قائم کیے گئے تھے۔
Published: undefined
اس مسابقہ میں دوسرا انعام مسجد راجان، فراش خانہ کے محمد ریان بن محمد اطہر کو حاصل ہوا جب کہ تیسرا انعام مکتب آزاد مارکیٹ کی صابرین بنت محمد جمشید کو دیا گیا۔ دینیات مسابقہ میں مدیحہ، محمد عمر، عبدالعہد، قرینہ، عائشہ، محمد انس، سمیرا، محمد محسن، عبدالصمد، عرفہ اور سحر فصیح وغیرہ کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس تقریب میں بطور جج مفتی سجاد عالم صاحب، مفتی شاکر صاحب اور مفتی شمیم صاحب موجود تھے۔ اس تقریب کی صدارت کی ذمہ داری مفتی محمد نثار احمد صاحب نے انجام دی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد ارشاد صاحب نے نبھائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined