پریس ریلیز

کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائڈ متاثرین کے لیے ’جمعیۃ ولیج‘ بنانے کا اعلان، کمیونٹی سنٹرل کی بھی ہوگی تعمیر

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک ا علیٰ سطحی وفد نے کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علماء ہند کا وفد</p></div>

جمعیۃ علماء ہند کا وفد

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کیرالہ کے وائناڈ علاقے میں پہنچا جہاں حالیہ لینڈ سلائڈ سے شدید نقصان ہوا ہے۔ اس وفد نے جمعیۃ علماء کیرالہ کی جانب سے متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس وفد میں جمعیۃ علماء کرناٹک کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی، جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد حسن اور جمعیۃ علماء کیرالہ کے صدر مولانا محمد ابراہیم سمیت 22 اراکین شامل تھے۔

Published: undefined

اس وفد نے جمعیۃ کیرالہ کے صدر مولانا محمد ابراہیم کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو بتایا گیا کہ لینڈ سلائڈ کی تباہی سے متعدد گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں، کئی بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہو گئی ہیں۔ علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد کو مزید مشکلات درپیش ہیں۔ ان حالات میں فوری مدد کے ساتھ طویل مدتی بحالی کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے جمعیۃ علماء کیرالہ نے کاٹیکولم کے علاقے میں ایک ایکڑ زمین پر ’جمعیۃ ولیج‘ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں کمیونٹی سینٹر بھی تعمیر کی جائے گی۔

Published: undefined

مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی نے یقین دہانی کرائی کہ جمعیۃ علماء کرناٹک کی ٹیم اس منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفد کے دیگر اراکین میں جمعیۃ علماء کیرالہ کے جنرل سکریٹری مولانا مجیب نجمی، مولانا سفیان، مولانا طلحہ، مولانا عبدالستار، مولانا امین، مولانا نوراللہ، مفتی شباب قاسمی (کیرالہ) مولانا محمد عمر مرکزی کارکن جمعیۃ علماء ہند، مولانا حسین (صدر، جمعیۃ علماء، بنگلور)، تفہیم اللہ معروف (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء، بنگلور)، رضوان بدر، قطب الدین عرف عبدالمتین، مولانا عبد الستار، مولانا اشرف، مفتی سلیم اور مولانا ظہیر شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined