پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد میں پروفیسر اقبال حسنین کی کتاب ’فالٹ لائنز ان دی فیتھ‘ پر ایک فکری مباحثہ کا انعقاد

کتاب پر ہونے والا یہ مباحثہ جامعہ ہمدرد کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمیں علمی مکالمے کو فروغ دے کر ان اہم موضوعات پر غور و فکر کرنا چاہئے جو ہمارے درمیان مذہبی اور معاشرتی شعور کو تشکیل دیتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کتاب ’فالٹ لائنز ان دی فیتھ‘ پر فکری مباحثہ کا منظر</p></div>

کتاب ’فالٹ لائنز ان دی فیتھ‘ پر فکری مباحثہ کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد میں 21 اکتوبر 2024 کو اسکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز (SCLS) کے کانفرنس ہال میں معروف اسکالر و پدم شری پروفیسر اقبال ایس حسنین کی کتاب ’فالٹ لائنز ان دی فیتھ: ہاؤ ایونٹس آف  1979 شیپڈ دی اسلامک ورلڈ‘ پر ایک فکری مباحثہ کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا آغاز رابعہ مسجد کے امام اے. ایم. فاروقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر سید النسا نے استقبالیہ کلمات سے مہمانان گرامی، معزز اساتذہ کرام اور طلباء کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں پروفیسر اقبال ایس حسنین نے اپنی اس کتاب کا جامع تعارف پیش کیا اور اس کے مرکزی موضوعات اور علمی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Published: undefined

اس فکری مباحثہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ تاریخ کے سابق پروفیسر ایس. ایم. عزیز الدین حسین نے کلیدی خطاب پیش کیا۔ انھوں نے کتاب میں زیر بحث موضوعات پر تاریخی تناظر کے حوالے سے سیر حاصل بحث بھی کی۔ نشست کی صدارت جامعہ ہمدرد کے معزز وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. افشار عالم نے کی۔ انہوں نے مذاہب اور معاشرے کے موجودہ چیلنجز پر علمی مباحثوں کی اہمیت کو بھی ظاہر کیا۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد کے اسکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) اجے کمار سنگھ نے کتاب کا تعارف پیش کیا اور اس کی تعلیمی حلقے میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے ڈینز، صدور اور ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Published: undefined

پروگرام کے اختتام پر ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف نواز نے شکریہ کےکلمات ادا کیے اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت شوم بہوگنا (اسسٹنٹ پروفیسر، ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز) نے عمدہ طریقے سے انجام دی۔ کتاب پر ہونے والا یہ مباحثہ جامعہ ہمدرد کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمیں علمی مکالمے کو فروغ دے کر ان اہم موضوعات پر غور و فکر کرنا چاہئے جو ہمارے درمیان مذہبی اور معاشرتی شعور کو تشکیل دیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined