نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کی ادائیگی کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے حج ایمبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 03/جولائی 2023 سے شروع ہوگیا۔ دہلی اسٹیٹ کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق صبح دس بجکر پچیس منٹ پر سعودی ایئرلائنس کی پہلی فلائٹ نمبرSV-3757 سے 399 حجاج کرام کی وطن واپسی عمل میں آئی، جبکہ 03/جولائی 2023 کو چار فلائٹوں کے ذریعے کل 1573حجاج کرام وطن عزیز کو واپس لوٹ گئے۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں، ایگزکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دیگر اسٹاف نے پہلی فلائٹ سے آنے والے حجاج کرام کو پھول پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔
Published: undefined
چیئر پرسن کوثر جہاں نے دہلی واپس لوٹنے والے حجاج کرام سے ذاتی طور پر ملاقات کرتے ہوئے دوران حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پیش آنے والے صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس درمیان حجاج کرام نے اپنی پرامن وطن واپسی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے اطمینان و سکون کا اظہار کیا اور اپنے تجربات و احساسات چیئر پرسن کوثر جہاں سے بیان کیے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ حج بیت اللہ 2023 کے لیے دہلی سے روانہ ہونے والے 19399 حجاج کرام کی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز واپسی کا سلسلہ 03/جولائی2023 سے شروع ہوکر 21/جولائی تک جاری رہے گا۔ اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے ان حاجیوں کے لیے جو اپنے گھروں کو دہلی میں عارضی قیام کے بعد لوٹنے کا ارادہ رکھتے ہوں، حج منزل میں ان کے عارضی قیام کا بندوبست بھی کیا ہے۔ ایسے حجاج کرام کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئی بسیں براہ راست اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج منزل تک لے کر آئیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined