سیاسی

این سی پی میں ٹوٹ– کتنی حقیقت، کتنا فسانہ... سجاتا آنندن

سرسری طور پر یہی لگ رہا ہے کہ شیوسینا کے بعد بی جے پی نے این سی پی کو توڑ کر اسے زبردست نقصان پہنچایا ہے، لیکن حقیقت یہ نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن</p></div>

شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن

 

شرد پوار کو بخوبی اندازہ تھا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ ان کے بھتیجے اجیت پوار طویل عرصہ سے یہی چاہ رہے تھے، لیکن اپنے چچا کی بے حسی سے عاجز آ چکے تھے۔ شرد پوار ان کے لیے یا پارٹی کے نوجوانوں کے لیے زمین چھوڑنے کو تیار نہیں تھے اور اجیت ان پر دباؤ بنا رہے تھے۔ وہ کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہو گئے جب اس سال مئی میں سینئر پوار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ لیکن یہ دور بہت چھوٹا رہا اور اجیت اس کا جشن منا پاتے، اس سے پہلے ہی انکل حامیوں کی ’خواہش‘ کا احترام کرتے ہوئے واپس آ گئے۔

Published: undefined

شرد پوار سیاسی داؤ پینچ کے ایسے ماہر کھلاڑی ہیں جس کی کاٹ مشکل ہے۔ مہاراشٹر کے سیاسی تجزیہ نگار یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ شرد پوار نے اجیت پوار سے ان کے اگلے قدم کے لیے تول مول نہیں کیا ہوگا۔ اجیت پوار انکل کے بھروسہ مندوں کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کی ٹوٹ کی خانہ پری ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں پوار سینئر خوش نظر آ رہے تھے اور مطمئن بھی۔

Published: undefined

شرد پوار کی بایوگرافی ’آن مائی ٹرمس‘ کے غیر مرئی مصنف آنند اگاشے کہتے ہیں ’’(پارٹی کی ٹوٹ کی وجہ سے) وہ حوصلہ شکن تو بالکل نہیں ہیں۔‘‘ پوار نے خود بھی کہا کہ انھوں نے 1980 میں اس سے بھی برا وقت دیکھا جب اس وقت کی کانگریس (سوشلسٹ) پارٹی کے 58 میں سے 6 اراکین اسمبلی کو چھوڑ کر سبھی نے کانگریس (آئی) کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ وہ کہتے ہیں ’’تب میں نے پارٹی کو پھر سے کھڑا کیا اور اگلے انتخاب میں پارٹی چھوڑنے والے اراکین اسمبلی میں سے 3-2 کو چھوڑ کر سبھی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

Published: undefined

میڈیا این سی پی کی تقسیم کو شرد پوار خیمہ کے لیے ایک ایسے نقصان کے طور پر دیکھتا ہے جس کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ سینئر پوار کے پاس اجیت گروپ کے مقابلے میں کم اراکین اسمبلی کی حمایت ہے۔ لیکن میڈیا شاید اس بات کو نظر انداز کر رہا ہے کہ یہ اسمبلی آئندہ سال تحلیل ہو جائے گی اور اس سے پہلے ہی لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے اور جب سال کے آخر میں مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کا وقت آئے گا تو کافی کچھ بدل بھی سکتا ہے۔

Published: undefined

اسمبلی انتخاب کے وقت یہی اراکین اسمبلی ٹکٹ کے لیے دوڑ بھاگ کریں گے اور تب اپنے امکانات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ جیسا کہ ایک دیگر سیاسی تجزیہ نگار ابھے دیشپانڈے کہتے ہیں، فی الحال کے لیے تو اجیت اور ان کے حامیوں ’جنھوں نے کم از کم تین نسلوں کے لیے خاصی کمائی کر رکھی ہے‘، نے جیل سے باہر رہنے کے لیے سودے بازی کر لی ہے۔ لیکن دیش پانڈے کا کہنا ہے کہ اب ووٹرس یا یہاں تک کہ این سی پی حامیوں کے ذریعہ انھیں دوبارہ قبول کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

بے شک پوار سینئر درحقیقت تقسیم سے ’بے خوف‘ ہوں، جیسا کہ ان کی سوانح لکھنے والے کو لگتا ہے، کیونکہ اتنا تو وہ جانتے ہیں کہ جب ووٹ کے لیے لوگوں کے پاس جانے کا وقت آتا ہے تو ان کے پاس بہتر کارڈ ہوتے ہیں۔ شرد پوار جانتے ہیں کہ لوگ انھیں ووٹ دیتے ہیں، نہ کہ این سی پی کے کسی بھی امیدوار کو۔

Published: undefined

مثلاً، جب چار بار کے این سی پی رکن پارلیمنٹ ادین راجے بھوسلے، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی 14ویں نسل سے تھے، نے ستارا سے لوک سبھا انتخاب جیتنے کے کچھ ہفتہ بعد ہی بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے استعفیٰ دے دیا تو اکتوبر 2019 میں ضمنی انتخاب ہوا اور بھوسلے کو ٹکر دینے کے لیے مناسب امیدوار کی تلاش میں پوار کو خاصی محنت کرنی پڑی۔ آخر کار انھوں نے ایک سبکدوش نوکرشاہ کا نام فائنل کیا جس کی کوئی سیاسی بنیاد نہیں تھی۔ پھر بھی اس نوکرشاہ نے زبردست اکثریت سے جیت حاصل کی۔ عوام نے اپنے محبوب راجہ کی نسل کو نہیں بلکہ شرد پوار کو منتخب کیا۔

Published: undefined

ؔاب سوال اٹھتا ہے کہ این سی پی میں داخلی رنجش اور اس کے بعد اسے توڑنے سے بی جے پی کو کیا حاصل کر لینے کی امید ہے؟ جانے مانے مراٹھی صحافی آسبے کو لگتا ہے کہ اجیت اپنے لیے نہیں بلکہ بی جے پی کے لیے بول رہے ہیں جو سینئر پوار کو مہاراشٹر میں اپنے لیے سب سے بڑے رخنہ کی شکل میں دیکھتی ہے۔ دیش پانڈے کہتے ہیں ’’انھوں نے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی پوری پوری کوشش کی لیکن ووٹروں کے پولرائزیشن کی کوششیں ان کے منصوبہ کے مطابق نہیں ہو سکیں۔ شیوسینا کے ٹوٹنے کے بعد بھی ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) اتحاد تب بھی مضبوط نظر آ رہا تھا اور بی جے پی کے کئی داخلی سروے میں پایا گیا تھا کہ شندے کے ساتھ اتحاد کرنے کی وجہ سے پارٹی اپنی زمین سے محروم ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

جب انھیں اندازہ ہو گیا کہ شندے ان کے لیے بوجھ بنتے جا رہے ہیں، تو انھیں ایم وی اے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کچھ تو کرنا ہی تھے۔ لیکن بی جے پی یہ نہیں دیکھ پاتی ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ ایم وی اے کی طرف اس لیے نہیں جھک رہے ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہے بلکہ اس لیے کیونکہ وہ بی جے پی کی چالوں سے تنگ آ چکے ہیں جس نے 2019 کے بعد سے اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ذرائع بتاتے ہیں کہ بی جے پی کے داخلی سروے نے چار اہم ریاستوں کے طور پر بنگال، بہار، کرناٹک اور مہاراشٹر کی شناخت کی ہے جہاں سے ان کے پاس تقریباً 140-135 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ مہاراشٹر تنہا ایسی ریاست ہے جہاں وہ اپنی لوک سبھا سیٹیں برقرار رکھنے کی امید کر سکتے ہیں۔ جنوبی ہند میں ان کے امکانات صحیح معنوں میں کم ہیں اور وسط و شمالی ہند میں مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی بڑی ریاستوں کی جو حالت ہے، وہ کسی بھی سمت میں جا سکتی ہیں۔ آرام دہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی کو ان ریاستوں میں بڑی جیت حاصل کرنی ہوگی، اسی وجہ سے یہ مایوسی بھرا کھیل ہے۔ 2019 میں بی جے پی-شیوسینا نے 48 میں سے 42 سیٹیں جیتی تھیں جن میں شیوسینا کی سیٹوں کی تعداد 18 تھی۔ اخباری رپورٹس کو چھوڑیے، ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی ماننے لگی ہے کہ شندے انھیں 5 سے زیادہ سیٹیں نہیں جتا سکتے۔

Published: undefined

دیش پانڈے کہتے ہیں کہ ’’انتظار کیجیے اور دیکھیے۔ جیسے جیسے انتخاب نزدیک آئے گا، اجیت پوار کے بھی بی جے پی کے لیے بوجھ بن جانے کا امکان ہے۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ این سی پی کا ووٹ بینک سیکولر ہے اور پہلے بھی شیوسینا سمیت بھگوا خیمے سے جب بھی نزدیکیاں بنیں، اس کا نقصان این سی پی کو ہوا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ریاست کی فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی بی جے پی کی کوششوں کا بھی الٹا اثر ہوا ہے۔ پولرائزیشن کا اثر یہ ہوا کہ مسلم ووٹ عام طور پر ایم وی اے کے حق میں جمع ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خاص طور پر ادھو کی شیوسینا کے حق میں۔ ظاہر طور پر اپنی پارٹی کو ایک سافٹ ہندوتوا کی طرف لے جانے کے بارے میں ادھو کے عوامی بیانات نے مسلمانوں کے اندیشوں کو کافی حد تک دور کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی شکل میں اپنی مدت کار کے دوران انھوں نے اسمبلی میں اس بات کے لیے معافی مانگی کہ انھوں نے مذہب کو سیاست سے ملایا اور پھر رمضان کے دوران مسلمانوں کو پریشان کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا اور اس طرح ’ہندوتوا کا غدار‘ قرار دیئے جانے تک کا بھی جوکھم اٹھایا۔‘‘

Published: undefined

گزشتہ مردم شماری کے مطابق ریاست میں مسلمانوں کی آبادی 12 فیصد ہے اور یہ ووٹ یقینی طور سے بی جے پی کے خلاف جا رہی ہے۔ دلت 20 فیصد ہیں اور ان کی آبادی زیادہ تر وِدربھ اور مراٹھواڑہ میں مرکوز ہیں۔ عام طور پر کانگریس اور این سی پی کے ساتھ رہنے والے مراٹھا تقریباً 32-30 فیصد ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کی سیاسی چالوں کا تجزیہ کرتے ہوئے دیش پانڈے کہتے ہیں ’’انھیں اس ووٹ بینک میں سیندھ مارنی ہوگی لیکن اس کا زبردست رد عمل ہونے کا امکان ہے۔‘‘ سیاسی تجزیہ نگار ہیمنت دیسائی کا ماننا ہے کہ ان تمام ہتھکنڈوں کے بعد بھی ایم وی اے ووٹ برقرار رہے گا۔

Published: undefined

پہلی نظر میں ادھو کی شیوسینا اور شرد پوار کی این سی پی دونوں بحران میں ہیں اور سیاسی یونٹ کی شکل میں کمزور نظر آ رہی ہیں، لیکن ایم وی اے اتحاد کے حق میں ووٹ سوئنگ کرانے کی ان کی صلاحیت کو یقیناً ہی نئی سبقت ملی ہے۔ ان کے پاس اب ساتھ رہنے کے بہتر اسباب ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو غالباً انھیں ووٹرس کی ہمدردی کا بھی فائدہ ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined