کل تک یہ خبریں شائع ہو رہی تھیں کہ ہمارے ملک نے اس ملک کوویکسین بھیجی ہے ، ہمارے ملک نے اس ملک کو طبی مدد فراہم کی ہے اور ان خبروں کو شائع کرتے وقت ہم اپنے’وشو گرو ‘ہونےکا بھی ذکر کرتے رہے۔ ذرائع ابلاغ نے اس تصویر کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جیسےیہ سب راتوں رات ہوگیا ، انہوں نے اس حقیقت سے چشم پوشی کر لی کہ آج کی کامیابی کے پیچھے برسوں کی محنت ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بدل گئی ہےآج دنیا کا ہر بڑا ملک ہماری مدد کرنےکے لئے کہہ رہا ہے اور ہم یہ مدد لینے کے لئے مجبور ہیں۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
ان چندماہ میں ایسا کیا ہوا کہ ہم دینےوالے کے بجائے لینے والےبن گئے۔ کچھ بھی کہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ زیادہ خود اعتمادی اور اس خود اعتمادی کے نشہ میں غیر ذمہ دارانہ رویہ نے ہی ہمیں یہاں لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ بڑے ہونے کے بعد بھی انکساری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور اپنی سابقہ حکومتوں اور قائدین کے اچھے کاموں کو سراہنا چاہئے۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
کل خبر آئی کہ امریکہ کورونا سےلڑنےمیں ہماری مدد کرے گا ، اس سے پہلے برطانیہ ،جرمنی، فرانس اور یوروپی یونین بھی یہی کہہ چکے ہیں ۔ کورونا سے لڑ رہے مریضوں کے علاج کے لئے سعودی عرب نے آکسیجن بھیج دی ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے پورا ماحول بدل گیا ہے۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
پہلی لہر کے اثر کو جھیلنے کے بعد ہمیں جو تیاری کرنی چاہئے تھی وہ ہم نے نہیں کی جس کی وجہ سےدوسری لہر نے ہمارے انتظامات کی قلعی کھول دی۔ آج کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہےاور لوگوں کو صحیح علاج دستیاب نہیں ہے۔ پہلے تو اسپتال میں بیڈ نہیں ہیں اور اگر بیڈ ہیں بھی تو لوگ وہاں جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ آکسیجن کی قلت سے سب واقف ہیں۔ جن لوگوں کے عزیز اس بیماری کی نذر ہو گئے ہیں اور دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان کی آخری رسومات کے لئے بھی نمبر لگانے کی خبریں عام ہیں ۔ اس کو بد انتظامی نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
دہلی کے وزیر اعلی پہلے گہری نیند سوتے رہے اور اب کہیں مرکز سے مددمانگ رہے ہیں تو کہیں صنعت کاروں سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں لیکن ان حالات میں بھی سیاست سے باز نہیں آ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کی وزراء اعلی سے ہونے والی میٹنگ میں اپنےبیان کو لائیو ٹیلی کاسٹ کر رہے ہیں ۔ عوام کو کیادکھانا چاہتے ہیں۔ ان کے ڈائلاگ ’میں ہوں نہ‘ کے بعد بھی دہلی کے غریب مزدوروں نے ان کےالفاظ پر کوئی بھروسہ نہیں کیا اور وہ دہلی چھوڑ کر چلے گئے۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
مرکزی حکومت نے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان کینسل اور ملتوی کر دئے لیکن بنگال کے اسمبلی انتخابات اور اتر پردیش کے پنچایت انتخابات کو روکنے کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ۔حکومت نے کسی دور اندیشی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج یہ حالات پیدا ہوئےہیں کہ ہم دینےوالے کے بجائے مدد لینے والے بن گئے ہیں۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2021, 9:11 AM IST