لیجئے جناب وہ دن آ گیا جس کا ہم سب کو انتظار تھا یعنی 2019 کے عام انتخابات کے نتائج کا دن۔ آج کا دن امیدواروں کے لئے ویسا ہی ہے جیسے بورڈ کے امتحان دینے والے طالب علم کے لئے نتائج آنے کا دن، اور عوام جن کو انتخابی مہم کے دوران ہر امیدوار اپنا بھگوان اور سب کچھ بتاتا ہے وہ اس طالب علم کے والدین اور عزیز و عقارب کی طرح ہیں جن کو انتظار ہے کہ ان کا امیدوار ان انتخابات میں کتنے نمبروں سے پاس ہوگا۔ بحرحال امیدواروں نے اپنے اپنے عقائد کے حساب سے نتائج سے پہلے وہ سب کچھ کیا ہوگا جس سے اس کے بھگوان، اللہ، واہے گرو... ان کو اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے میں ان کی مدد کریں۔
Published: undefined
کسی امیدوار نے مندر میں جا کر پوجا کی ہوگی تو کوئی گھر پر ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پوجا پاٹھ میں مصروف ہوگا تو کوئی سحری کھانے کے بعد سویا نہیں ہوگا۔ دوپہر تک یہ تصویر صاف ہو جائے گی کہ کس پارٹی اور کس امیدوار کو عوام نے اگلے پانچ سالوں کے لئے منتخب کیا ہے۔ نتائج اگر ایگزٹ پول کے رجحانات کے مطابق آتے ہیں تو پھر نتائج میں کچھ زیادہ دیکھنے اور لکھنے کے لئے نہیں ہوگا لیکن اگر نتائج ایگزٹ پول سے جدا ہوتے ہیں تو پھر دہلی میں سیاسی سرگرمی تیزی ہونا فطری بات ہے۔
Published: undefined
اگر معلق پارلیمنٹ آتی ہے تو سیاسی سرگرمیاں اور جسے ہم ’ہورس ٹریڈنگ‘ یعنی ارکان کی خرید و فروخت کہتے ہیں وہ بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ ایسے حالات میں چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جائے گی اور ایک ایک ارکان بہت اہم ہو جائے گا۔ اس سب میں بھی اگر انتخابی مہم کی طرح غلط طریقہ دیکھنے میں آئے تو یہ ہماری جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔
Published: undefined
چلئے یہ تو دوپہر تک پتہ چل ہی جائے گا کہ کیا ہونا ہے۔ امیدواروں کے نتائج کیسے آئیں گے اور اس کے بعد کیا ہوگا اس پر سے پردہ دوپہر تک گرنا شروع ہو جائے گا اور دیر شام تک تصویر بالکل صاف ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز