ابھی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج آئے ہوئے 48 گھنٹے بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ خبر آئی کے کانگریس کے نشان پر جیتے 9 کونسلروں میں سے 2 کونسلر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی جو ایم سی ڈی انتخابات میں نہ صرف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری بلکہ اس نے اکثریت سے 9 نشستیں زیادہ حاصل کیں، لیکن وہ بی جے پی رہنماؤں کے بیان سے اس قدر بوکھلائی کہ اس نے ’آپریشن جھاڑو‘ چلانا شروع کر دیا۔ بی جے پی رہنماؤں نے بیان دیا تھا کہ میئر ان کا ہوگا، اور یہ سنتے ہی عام آدمی پارٹی نے یہ غیر اخلاقی حرکت کر ڈالی۔
Published: undefined
تمام اعداد و شمار کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ تقریباً ناممکن تھا کہ میئر عام آدمی پارٹی کا نہ ہو، لیکن اس نے گھبراہٹ میں وہ کیا جس کے لئے وہ بی جے پی پر الزام لگاتی رہتی تھی کہ بی جے پی اس کے خلاف ’آپریشن لوٹس‘ چلا رہی ہے۔ بی جے پی نے تو اس کے خلاف کوئی ’آپریشن لوٹس ‘نہیں چلایا لیکن اس نے وہ کیا جو بی جے پی منی پور اور گوا میں کر چکی ہے، یعنی عآپ نے کانگریس کے خلاف ’آپریشن جھاڑو‘ چلا دیا۔
Published: undefined
افسوس کی بات یہ ہے کہ مصطفیٰ آباد اور برج پوری کا ووٹر کیا سوچے گا۔ ووٹر، جس نے فسادات میں میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کانگریس کو ووٹ دیا تھا، وہ کیا سوچے گا۔ اس کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا۔ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد کے بیٹے، جن کے پاس دہلی کانگریس کی اہم ذمہ داری تھی اور جو 4 تاریخ تک کیجریوال اور ان کی پارٹی کے خلاف کھل کر بول رہے تھے، اور ان پر اقلیت مخالف ہونے کا الزام لگا رہے تھے، وہ بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے دونوں کونسلروں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اب وہ اسی اروند کیجریوال کی تعریف کرتے نہیں تھکیں گے جس کے خلاف وہ دن رات زہر اگلتے نہیں تھکتے تھے۔
Published: undefined
وقتی طور پر یہ کانگریس کے لئے ضرور جھٹکا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے پہلی غلطی کر دی ہے اور اس نے نہ صرف اپنی شبیہ خراب کر لی ہے بلکہ مسلمانوں کو ہمیشہ کے لیے اپنا دشمن بنا لیا ہے۔ اس کے پاس اب بی جے پی کے خلاف بولنے کا جواز بھی ختم ہو گیا ہے۔ جو کونسلر کانگریس کے ٹکٹ پر جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے بھی اپنی مستقبل کی سیاست کے لئے پریشانیاں پیدا کر لی ہیں۔
Published: undefined
اب ضرورت انتخابی اصلاحات کی ہے کیونکہ عوام کے ساتھ یہ دھوکہ مستقل ہو رہا ہے۔ اس میں عوام کا کیا قصور ہے؟ یہ ضروری ہے کہ جو جس پارٹی سے جیتا ہے اس کو کم از کم آدھی مدت تک اس پارٹی کا رکن رہنا ضروری ہے، اور اس کو وفاداری تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ عام آدمی پارٹی کانگریس کے دیگر ارکان سے بھی رابطہ میں ہے اور ان پر وفاداری تبدیل کرنے کا لالچ اور دباؤ بنا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined