خیر و شر کے
اس جہاں میں
راہِ فنا پر گامزن
لمحہ لمحہ یہ حیات
وقت کی نا دید تہہ میں
بن جائے گی
یہ اک دن
اس جہانِ فانی کی
پیوندِ خاک
جان کر بھی
یہ حقیقت
انجان بننے کی
کیفیت میں
مبتلا ہم
خود کو خود سے دور کرتی
اس جہانِ فانی کی
بے پناہ بڑھتی یہ چاہت
روز و شب کے
زیر و زبر میں
زندگی ہے آبلہ پا
ارتقاء کے شورو و غل میں
چپکے چپکے
سرگوشیاں کرتی
’’کُن‘‘ کی
وہ تخلیقی حرارت
~ ام ماریہ حق
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز