کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کی صبح ہریانہ کے سونی پت کے گوہانہ سب ڈویژن گاؤں کے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ دھان کی روپائی کرتے ہوئے ان کے کھیتی سے متعلق مسائل پر بات چیت کی
آج دہلی سے شملہ جاتے ہوئے راہل گاندھی نے گوہانہ سب ڈویژن کے مدینہ اور بڑودہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ دھان کی روپائی کی اور انہوں نے ٹریکٹر چلا کر کسانوں سے کاشتکاری کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، صبح تقریباً سات بجے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی اچانک ان گاؤں میں کسانوں کے درمیان پہنچے۔
ان سے زراعت کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی
اس کے بعد گاندھی شملہ روانہ ہو گئے۔ گاؤں والے راہل گاندھی کو کام کرتے اور اپنے درمیان بات کرتے دیکھ کر کافی پرجوش نظر آئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز