گزشتہ دنوں جب میرا گزر جامع مسجد کے پاس سے ہوا تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ قریب میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد کی قبر کی زیارت کر لوں۔ اس مقصد سے جب دروازہ پر لگے تالا کو کھلوایا اور قدم آگے بڑھایا تو وہاں موجود گندگی کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ یقین نہیں ہو رہا تھا کہ جس مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کی آزادی میں بیش بہا خدمات انجام دیں اور تعلیمی شعبہ میں ناقابل فراموش کام کیے، ان کی قبر کی دیکھ ریکھ کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ میں نے وہاں موجود لوگوں سے بات کی تو پتہ چلا کہ یہاں نہ ہی صاف صفائی کا دھیان رکھا جاتا ہے اور نہ ہی بجلی وغیرہ کا صحیح انتظام ہے۔
میں نے مولانا آزاد کی قبر کی زیارت کی اور آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لیا جس سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ جگہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کی دیکھ ریکھ صحیح طریقے سے نہیں کی جا رہی ہے۔ میں نے وہاں ایک دو لوگوں کی مدد سے کچھ صفائی کی اور یہ سوچنے لگی کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ مولانا آزاد کی قبر کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری کسی مناسب شخص کے ہاتھ میں دے دی جاتی تاکہ انتظامیہ کی بے توجہی کی شکار یہ قبر زائرین کے لیے قابل دید ہوتی۔ میں نے یہاں کچھ تصویریں کھینچیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایسی جگہ ہے جسے اچھی طرح تیار کر دیا جائے تو سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام بن جائے۔ لیکن فی الحال تو یہاں گندگی اور دھول کا ہی گزر ہے۔ آپ بھی مولانا آزاد کی قبر اور آس پاس پھیلی گندگی کی جھلک تصویروں میں دیکھیں...۔
Published: undefined
ان تصویروں کو بھی دیکھیں...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined