مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کی حمایت میں آج ملک بھر کے ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ ڈاکٹر سڑک پر اتر کر جگہ جگہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے ملک گیر ہڑتال کا اثر دہلی کے ایمس میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ این آر ایس اسپتال میں ڈاکٹرس کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے خلاف دہلی ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ہڑتال پر رہیں گے۔
Published: undefined
ایمس کے ڈاکٹر آج دوپہر 12 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک ہڑتال پر رہیں گے۔ ایسے میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں 192 محلہ کلینک میں او پی ڈی بیسس پر علاج ممکن ہے۔ اگر آپ کے علاقے میں محلہ کلینک ہے تو آپ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک وہاں جا کر اپنا علاج کرا سکتے ہیں۔
Published: undefined
ہڑتال کے باوجود سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی میں علاج کیا جائے گا۔ آپ کے گھر یا فیملی میں کسی کو اچانک علاج کی ضرورت پڑے تو وہ اپنے قریبی کسی بھی اسپتال جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
ہڑتال کر رہے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ اور مشکل حالات میں سنٹرل ایکٹ فار وائلنس اگینسٹ ڈاکٹرس لایا جائے۔
Published: undefined
ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے خلاف مارچ نکالا۔
Published: undefined
گواہاٹی میڈیکل کالج مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے خلاف ہوئے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
وڈودرا میں انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے ڈاکٹروں نے سر سیاجی راؤ جنرل اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد راجستھان کے جے پور کے جے پوریہ اسپتال میں ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔
Published: undefined
راجستھان کے جے پور کے جے پوریہ اسپتال میں ڈاکٹر ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے احاطہ میں سناٹا پسرا ہے۔ مریض اور ان کے اہل خانہ اسپتال میں پریشان بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سر سندر لال اسپتال کے ڈاکٹر مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے خلاف ہوئے تشدد کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بی ایچ یو کے سر سندر لال اسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے افرا تفری کا ماحول ہے۔ مریض پریشان ہو کر اسپتال احاطہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
رانچی میں راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹروں نے مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کی مخالفت کی۔
Published: undefined
بھونیشور میں ایمس کے ڈاکٹروں نے مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
ملک بھر کے سرکاری ڈاکٹروں کی سیکورٹی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ منگل کو سماعت کرے گا۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں ملک بھر کے سبھی سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined