گجرات کے وڈودرا شہر اور آس پاس کے علاقوں میں شدیدبارش کی وجہ سے سیلاب جیسا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ راحت اور بچاؤ ایجنسیوں نے اب تک 1000سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے لیکن اب بھی ہزاروں لوگ مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دراصل وڈودرا شہر میں کل ایک ہی دن میں 499 ملی میٹر بارش ہوئی جو اس کے سالانہ اوسط بارش کا 50فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اس زبردست بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
وڈودرا شہر کے بڑے حصے میں اب بھی کئی فٹ پانی بھراہوا ہے۔انتظامیہ نے راحت اور بچاؤکام کےلئے فوج،این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کو لگایا ہے۔فتح گنج،ترسالی، چانکیا پوری،کلیان پور،مکرپورا وغیرہ علاقوں میں گھروں میں بھی پانی گھس گیا ہے۔ انتظامیہ نے اسکول اور کالجوں میں آج چھٹی کا اعلان کردیاہے۔راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔شہرکے پاس سے بہنے والی وشوامتری ندی بھی طغیانی پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز