پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد پیشی کے لیے جا رہے تھے جب ایک شدید حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں وہ بال بال بچ گئے۔ دراصل لاہور سے اسلام آباد کے لیے جب عمران خان گاڑی سے نکلے تو ان کے ساتھ کچھ دیگر گاڑیاں بھی قافلے کے ساتھ چل رہی تھیں۔ اچانک کچھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک کار تو پوری طرح سے پلٹ گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ جن دو گاڑیوں میں شدید ٹکر ہوئی ان میں عمران خان موجود نہیں تھے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان محفوظ ہیں اور ان کی گاڑی کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس حادثہ کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑیوں کی ٹکر بہت شدید تھی۔ قافلے کی گاڑیاں ٹکرانے کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ ویڈیوز میں ایک گاڑی کو پوری طرح سے پلٹتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عمران خان توشہ خانہ معاملے میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے اور عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined