پاکستان میں جب نئی حکومت بنی تو نئے وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’نیا پاکستان‘ بنائیں گے جس میں فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا تھا کہ جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت اپنا کردار نبھائے گی، اس میں فوج کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ لیکن ایک امریکی رپورٹ نے عمران خان کے دعویٰ کی قلعی کھول دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اب تک کے دور میں بھی فوج کا اثر ملک کی خارجہ اور دفاع سے متعلق پالیسیوں پر برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا فوجی ادارہ خارجہ اور دفاعی پالیسیوں پر لگاتار حاوی رہا ہے۔
Published: undefined
امریکی رپورٹ میں عمران خان کی حکومت پر کئی طرح کے سوال بھی کھڑے کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو حکمرانی کا کوئی پرانہ تجربہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے سنبھال نہیں پائے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدمات نے انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دوران گھریلو سیاست میں ہیر پھیر کی تھی۔ اس کا اہم مقصد نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا اور ان کی پارٹی کو کمزور کرنا تھا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ مبینہ طور پر ایک فوجی سانٹھ گانٹھ خان کی پارٹی کی حمایت میں آیا۔
Published: undefined
امریکی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سنگین مالی بحران اور بیرون ممالک سے مزید قرض لینے کی وجہ سے عمران خان کی نئی کوششیں رنگ نہیں لا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ’نیا پاکستان‘ والی سوچ نوجوانوں، شہری اور متوسط طبقہ کے ووٹرس کو متوجہ کرتی ہے۔ ان کی یہ سوچ بدعنوانی مخالف، بہتر تعلیم اور صحت خدمات مہیا کرانے والے ایک ’فلاحی ملک‘ کی تعمیر پر زور دیتی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی ایک رپورٹ میں پاکستان سے متعلق مذکورہ باتیں کہی گئی ہیں۔ اس رپورٹ کو دو پارٹی کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) نے تیار کیا ہے۔ سی آر ایس امریکی کانگریس کی ایک خود مختار تحقیقی وِنگ ہے، جو پارلیمنٹ کے لیے الگ الگ ایشوز پر وقت وقت پر رپورٹ تیار کرتا ہے۔ اسے امریکی کانگریس کی آفیشیل رپورٹ تصور نہیں کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز