پاکستان

امریکہ نے ملا فضل اللہ پر پچاس لاکھ روپے کا انعام رکھا

امریکہ کی طرف سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ دو دن کے دورہ پر واشنگٹن میں ہیں۔

تصوی سوشل میڈیا
تصوی سوشل میڈیا ملا فضل اللہ

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستانی طالبان لیڈر ملا فضل اللہ کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے پچاس لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 32 کروڑ 55 لاکھ کا انعام رکھا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ملا فضل اللہ کے علاوہ عبدالولی اور منگل بادھ کے بارے میں اطلاع دینے والے کو بھی تیس تیس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

امریکہ کی طرف سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ دو دن کے دورہ پر واشنگٹن میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تینوں دہشت گردوں کی خبر دینے کے لئے انعام کا اعلان اس لئے کیا ہے کہ کیونکہ یہ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکی اتحادی فوج کے لئے خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ نے جنوری میں پاکستان کے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسی تنظیموں پر کارروائی کرنے اور اپنی سرزمین پر ان کی پناہ گاہ کو تباہ میں ناکام رہنے پر اسے دو ارب ڈالر کی سیکورٹی مدد روک دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined