پاکستان

امریکہ نے ویتنام سے کچھ نہیں سیکھا اور جال میں پھنس گیا، پاکستانی صدر کا دعویٰ

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ’ایک اور جال میں پھنس گیا‘۔

عارف علوی
عارف علوی تصویر آئی اے این ایس

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ’ایک اور جال میں پھنس گیا‘۔ اس تعلق سے ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے۔ پاکستانی صدر نے جمعرات کو ’ساؤتھ ایشیا: امرجنگ اپورچونٹیز‘ موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سمیلن کے اختتامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے غلطی سے یقین ہو گیا تھا کہ امریکہ ویتنام جنگ سے سبق سیکھ لے گا اور کسی اور جال یا چیلنج میں نہیں پھنسے گا۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی۔ حالانکہ انھوں نے مختلف شعبوں، خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں امریکہ کے ساتھ رشتے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

Published: undefined

ڈان کی رپورٹ کے مطابق صدر علوی نے کہا کہ یوروپ نے اپنی زمین پر اور جنگ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو تباہ کرنا جاری رکھا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی پولرائزیشن کی حمایت کرنے کی جگہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علاقے میں امن و ترقی کے لیے ممالک کے ساتھ کاروبار کے شعبہ میں جیت کر تعاون چاہتا ہے۔‘‘ صدر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی پولرائزیشن کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ملک کے آبا و اجداد نے بھی الگ مادر وطن کے مطالبہ سے پہلے مشترکہ وجود کی وکالت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined