پاکستان

سرمائےداروں کو لبھانے کے لئے پاکستان نے کروایا بیلی ڈانس

خود کو اسلامی جمہوری کہنے والا ملک پاکستان نے اس قت ساری حدیں پار کر دیں جب بیرون سرمائے داروں کو لبھانے کے لئے منعقد ایک تقریب میں بیلی ڈانس کا احتمام کیا

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

پاکستان کی اقتصادی حالت اتنی خراب ہو گئی ہے کہ وہ ملک میں سرمایہ لگانے والوں کو لبھانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔ سرمائے داروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی غرض سے آزربائیجان میں پاکستان نے ایک تقریب منعقد کی تھی اور اس تقریب میں سرمائے داروں کو خوش کر نے کے لئے بیلی ڈانس کا بھی احتمام کیا گیا تھا۔ اس بیلی ڈانس کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور یہ ویڈیو عمران حکومت کے لئے نئی مصیبت بن کر سامنے آیا ہے ۔

Published: undefined

پاکستان کے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آزربائیجان کے شہر باکو میں ایک سرمائی کاری کانفرنس کا احتمام کیا تھا جس کا مقصد پاکستان کے خیبر پختون خواں میں بیرون سرمایہ کوفروغ دینا تھا ۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس علاقہ میں بیرون سرمایہ کاری میں اضافہ ہو تاکہ وہاں ترقی کے راستے کھل سکیں ۔ اس کانفرنس میں سرمایہ کاروں کوعلاقہ میں موجود مواقع اور سہولیات کے بارے میں بتا یا گیا اور اس کے بعد اسی اسٹیج پر کئی بیلی ڈانسرز آئیں اور انہوں نے اپنا ڈانس پیش کیا ۔

Published: undefined

اس ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس کی وجہ سے عمران حکومت کو زبردست تنقید کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک نے لکھا ہے کہ ہندوستان چاند پر جانے کی تیاری کر رہا ہے اور پاکستان بیلی ڈانس کروا رہا ہے ۔ کئی لوگوں نے سوال کیا ہے کہ کیا یہی اسلامی حکومت ہے ۔ پاکستان کی اقتصادی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ وہ کئی ممالک کے آگے ہاتھ پھیلا چکا ہے اور وزیر اعظم عمران خان مدد کے لئے چین، امریکہ اور عرب ممالک جا چکے ہیں ۔ ادھر پاکستان کی معیشت کو سدھارنے کے لئے آئی ایم ایف نے 6 بلین ڈالر کا قرض ابھی حال ہی میں دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined