لاہور سے سو کلومیٹر فاصلہ پر سیالکوٹ کے دھارووال علاقہ میں ایک ہزار سال قدیم شیو والیہ تیج سنگھ مندر کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر اقلیتوں کی عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پاکستان کا اویکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) جو اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ ریکھ کرتا ہے اس نے آج تقسیم ہند-پاک کے بعد سے بند (72 سال) اس مندر کو مقامی ہندوؤں کے لئے کھول دیا ہے۔
Published: undefined
بابری مسجد کی شہادت کے رد عمل میں اس مندر کو مقامی لوگوں نے کچھ نقصان بھی پہنچایا تھا، جس کی مرمت کی جا رہی ہے۔ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرض عباس نے ایجنسی کو بتایا ہے کہ مندر میں تعمیر نو کا کام چل رہا ہے جو بہت جلد مکمل ہو جائے گا، لیکن مندر عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی نے بتایا کہ پہلے اس شہر میں ہندو آبادی نہیں تھی اس لئے مندر کو بند کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
ڈپٹی کمشنر بلال حیدر نے کہا ہے ’’لوگ جب چاہیں تب یہاں آسکتے ہیں کیونکہ یہ مندر اب ہمیشہ کھلا رہے گا۔ مقامی ہندو رہنما رتن لال اور رمیش کمار نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے اس علاقہ میں ابھی دو ہزار ہندو قیام پذیر ہیں، وہ مندر کے کھولے جانے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ہندو اس مندر میں عبادت کے لئے آئیں گے۔ پاکستان میں ہندو سب سے بڑی اقلیت ہیں اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 75 لاکھ ہندو رہتے ہیں جبکہ مقامی ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی 90 لاکھ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے 1834 میں بنا چووا گرودوارہ بھی تقسیم کے بعد سے بند ہے ۔ اس گرودوارہ کو بھی آئندہ ہفتہ کھولا جائے گا۔ اس کو بھی کل کھولا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اس کی تقیرب کو ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دیا ۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پاکستان میں 1834 میں بنا چووا گرودوارہ بھی تقسیم ہند-پاک کے بعد سے بند ہے، اس کی افتتاحی تقریب کو لے کر پاکستان نے تیاری مکمل کر لی تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے ایسا نہ ہو پایا۔ صوبہ پنجاب میں واقع چووا گردوارے کی افتتاحی تقریب اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق جلد ہی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined