پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا تیسرا کیس سامنے آ یا ہے جہاں بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پشاور ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
Published: 01 Sep 2024, 1:49 PM IST
انہوں نے بتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض کے زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے تھے بعد ازاں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی۔ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق مریض کی حالت بہتر ہے اور وہ پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ مریض کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سال 2024 میں یہ ایم پاکس کا چوتھا کنفرم کیس ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
Published: 01 Sep 2024, 1:49 PM IST
ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے ایم پاکس کے لیے نئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے ۔ یاد رہے کہ 31 اگست کو پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا تیسرا کیس سامنے آ گیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
Published: 01 Sep 2024, 1:49 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Sep 2024, 1:49 PM IST