پاکستان

پاکستان میں اس مرتبہ عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی نہیں ہوگی، تمام درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کے لئے اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869 درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا

<div class="paragraphs"><p>عازمیں حج کی فائل تصویر</p></div>

عازمیں حج کی فائل تصویر

 

ٹوئٹر @hsharifain

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کے لئے اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869 درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال حج کے لئے ریگولر سکیم کے تحت 44190 کا کوٹہ تھا۔ حج 2023 کے لیے 72869 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کوٹے سے تقریبا 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام 72869 عازمین کوبھیجا جائے گا۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اوروزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا ہے ا س کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined