ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس کے قریب بھی پہنچ گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں حالت اس سے بھی خراب ہے۔ پاکستان سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں کچھ مقامات پر درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس کے بھی پار جا چکا ہے۔ عوام لو کے تھپیڑوں سے جھلس رہے ہیں اور کئی مقامات پر تو بجلی کا بھی بحران ہے جس نے لوگوں کا جینا مزید محال کر دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے جنوبی علاقہ سندھ میں درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس (125.6 ڈگری فارنہائٹ) سے اوپر چلا گیا ہے۔ گرمی کی یہ شدت موسم گرما کا عروج تصور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں چل رہی گرم لہر کے درمیان ملک کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے پیر کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی اور مشکل حالات کا بھی تذکرہ کیا۔
Published: undefined
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ سندھ کا ایک شہر موہنجو دارو (جو 2500 قبل مسیح میں منظر عام پر آنے والی وادیٔ سندھ کی تہذیب کے قدیم مقامات کے لیے مشہور ہے) میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 52.2 ڈگری سلسیس (126 فارنہائٹ) تک بڑھ گیا ہے۔ وہاں کے ایک شہری شاہد عباس نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کو یہ جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ موہنجو دارو ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں گرمی بہت زیادہ پڑتی ہے اور سردی میں شدت نہیں ہوتی۔ یہاں بارش بھی کم ہوتی ہے۔ شہر کے محدود بازار میں بیکری، چائے کی دکانیں، میکینک، الیکٹرانک مرمت کی دکانیں اور پھل و سبزی فروش شامل ہیں۔ عام طور پر گاہکوں سے یہ شہر گلزار رہتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined