پاکستان

فریقین تحریک عدم اعتماد کا معاملہ آئینی طور پر حل کریں: پاکستان سپریم کورٹ

عدالت نے جواب دہندگان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت عمل کو ہموار، قانونی اور پرامن طریقے سے انجام دینے میں ان کی مدد کریں۔

پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالہ سے حامیوں سمیت چھ سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بغیر کسی افراتفری کے اس معاملے کو آئینی طور پر حل کرنے میں مدد کریں۔ ڈان نے یہ رپورٹ اتوار کو دی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے یہ بات بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہی۔ سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

Published: undefined

ایک غیر معمولی میٹنگ میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حکمراں پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ (نواز)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (فضل)، بلوچستان نیشنل پارٹی، اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے اپنے جنرل سکریٹریوں کے ذریعہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

عدالت نے جواب دہندگان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت عمل کو ہموار، قانونی اور پرامن طریقے سے انجام دینے میں ان کی مدد کریں۔ اسے غیر قانونی معاملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی سرگرمیاں 'افراتفری' کی صورتحال پیدا کرنے کے بجائے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو دھمکانا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا قابل قبول نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined