پاکستان

پاکستان پہنچی انجو سے فاطمہ بنی ہندوستانی خاتون پر تحائف کی بارش، تاجر نے دیا قیمتی پلاٹ

شادی کے بعد انجو عرف فاطمہ اور نصراللہ کو تحائف ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ خاندان اور رشتہ داروں کے بعد اب ایک بڑے بزنس مین نے بھی انجو کو مہنگا پلاٹ گفٹ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: ایک پاکستانی تاجر نے انجو سے فاطمہ بننے والی ہندوستانی خاتون کو ایک پلاٹ تحفے میں دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدد کے طور پر ایک چیک بھی حوالے کیا گیا ہے۔ تاہم چیک میں کتنے پاکستانی روپے درج ہیں، یہ نہیں بتایا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا میں نصراللہ کے گھر تحفہ لے کر پہنچنے والے تاجر نے انجو عرف فاطمہ سے اپنی کمپنی میں نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

پاک سٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محسن خان عباسی نے کہا کہ دوسرے ملک کی خاتون نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پاکستان میں کوئی کمی محسوس نہ ہو۔

بزنس مین عباسی نے بتایا کہ ان کی پاک سٹی کمپنی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ ہمارے بورڈ ممبران نے فیصلہ کیا کہ انجو عرف فاطمہ کو اس کے گھر کے لیے شہر میں 10 مرلہ (272.251 مربع فٹ) پلاٹ دیا جائے۔ اس کے ساتھ جیسے ہی پاکستان میں ہندوستانی خاتون کی دستاویزات کا قانونی عمل مکمل ہوگا پاک اسٹار گروپ انہیں نوکری بھی دے گا۔ فی الحال اسے گھر بیٹھے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

Published: undefined

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچنے والے تاجر عباسی نے اسلام میں داخل ہونے پر عیسائی خاتون انجو کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے انجو اور نصراللہ کے خاندان کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی۔

صرف اتنا ہی نہیں بزنس مین عباسی نے پاکستان کے دیگر امرا سے بھی درخواست کی کہ وہ انجو کو تحائف دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیسے والے لوگ ہیں، انہیں مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

Published: undefined

محسن خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سے اپنا گھر اور خاندان چھوڑ کر پاکستان آئیں اور مسلمان بنی انجو عرف فاطمہ کو بہتر محسوس کرایا جائے تاکہ انجو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسرے لوگ بھی حلقہ اسلام میں داخل ہوں۔ پاکستان کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ اسے کبھی یہ محسوس نہ ہونے دیں کہ وہ کس دوسرے ملک میں آئی ہے، یا اسے ایسا نہیں لگنا چاہئے کہ وہ کس مذہب میں آ گئی، جہاں اس کا کوئی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined