پاکستان

عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم عمران خان سے پوچھ گچھ کی اجازت دی

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق مزید 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ کی اجازت دے دی

<div class="paragraphs"><p>عمران خان / ویڈیو گریب</p></div>

عمران خان / ویڈیو گریب

 

اسلام آباد: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق مزید 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ کی اجازت دے دی۔ ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مسلح افواج میں بغاوت کو ہوا دینے، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے کے جرائم سے متعلق درج ایف آئی آرز میں پاکستان پینل کوڈ کی نئی دفعات کے اضافے کے بعد کیا گیا۔

Published: undefined

تفتیشی افسران نے ہر مقدمے سے متعلق عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کیں، ان درخواستوں میں کہا گیاکہ ایف آئی آر میں پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش، بغاوت پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے اضافے کے بعد عمران خان سے پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

یہ مقدمات مختلف دفعات کے تحت عسکری ٹاور، شادمان تھانے پر حملہ اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفاتر کو آگ لگانے کے الزامات پر درج کیے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کی مناسب درخواست قانون کے تحت قبول کی جاتی ہے۔

Published: undefined

جج نے اس سے قبل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے پوچھ گچھ اور گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے جناح ہاؤس جو کہ کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ بھی ہے، پر حملے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی سربراہ سے پوچھ گچھ اور گرفتاری کی اجازت طلب کی تھی۔

Published: undefined

لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دفتری اعتراضات برقرار رکھے جس میں 9 مئی کے تشدد سے متعلق 7 مقدمات میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کو خارج کرنے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

Published: undefined

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے، سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر احمد شامل تھے۔ بینچ نے پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل سے کہا کہ وہ رجسٹرار کی بیان کردہ ضروریات کے مطابق درخواستیں دوبارہ دائر کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined