پاکستان

مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنے کا معاملہ، 6 پاکستانی شہریوں کو سزا

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں 6 پاکستانی شہریوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے 8 سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں 6 پاکستانی شہریوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے 8 سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اپریل میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے تقدس کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا تعلق مبینہ طور پر پی ٹی آئی سے تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مسجد آمد پر مظاہرین نے نعرے بازی شروع کر دی، چور، چور کہہ کر چلانے لگے۔ اس دوران مریم اورنگزیب کو بھی ہراساں کیا گیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانی شہریوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ 3 دیگر خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قصورواروں پر 20-20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ہی ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

Published: undefined

مظاہرین نے جے ڈبلیو پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ان کے بال کھینچے۔ مظاہرین اپنے موبائل فونز سے اس پورے واقعہ کی فلم بندی کی تھی۔

واقعے کے بعد سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مسجد نبویؐ میں سیاسی نعرے بازی کی شدید مذمت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined