کراچی واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گولی باری اور گرینیڈ حملہ میں کم و بیش 5 شہریوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملہ میں 3 شہری زخمی بھی ہو گئے ہیں جن کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دہشت گردانہ حملہ کی اطلاع جیو نیوز کے ذریعہ شائع ایک رپورٹ سے ملی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایکس کی عمارت میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر دیا اور پھر گولی باری شروع ہو گئی۔ پولس کا کہنا ہے کہ سبھی دہشت گرد جوابی کارروائی کے دوران مارے گئے۔ دہشت گردوں نے عمارت کے مین گیٹ پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا اور پھر اندھا دھند گولی باری کے بعد عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ رینجرس اور پولس کے جوان عمارت کے اندر گھس گئے ہیں اور اس وقت سرچ آپریشن جاری ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 1:42 PM IST
دہشت گردانہ حملہ کے دوران زخمی لوگوں میں پی ایس ایکس عمارت کے باہر تعینات ایک پولس افسر اور سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ وہیں آس پاس کے علاقوں کو پولس اور رینجرس کے جوانوں نے سیل کر دیا ہے۔ پی ایس ایکس عمارت کے اندر سے لوگوں کو پیچھے کے دروازے سے باہر نکالا گیا۔ پی ایس ایکس کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے کہا کہ "پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک افسوسناک واقعہ سرزد ہوا ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "وہ پارکنگ ایریا سے آئے اور سبھی پر کھلے عام گولی چلانے لگے۔"
Published: 29 Jun 2020, 1:42 PM IST
کراچئی کے آئی جی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر پولس افسران کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، جو وہ آف ڈیوٹی پر پہنتے ہیں۔ دہشت گردوں نے جدید اسلحوں کے ساتھ حملہ کیا اور ایک بیگ لے جا رہے تھے جس میں غالباً دھماکہ خیز مادہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں عالج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 1:42 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 1:42 PM IST
تصویر: پریس ریلیز