پاکستان

پاکستان میں فوجی اڈہ پر دہشت گردانہ حملہ، 8 سیکورٹی اہلکاروں کی موت

پاکستانی فوج کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری ایک گاڑی کو دیوار سے ٹکرا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان میں لگاتار دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں جن میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں جا رہی ہیں۔ تازہ معاملہ شمالی مغربی پاکستان میں پیش آیا ہے جہاں ایک فوجی اڈہ پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری ایک گاڑی کو دیوار سے ٹکرا دیا۔

Published: undefined

تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے بنّو شہر میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقہ واقع سرحد پر بنّو میں آرمی بیس کو نشانہ بنانے والے سبھی 10 حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد کے بہت قریب ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کے تعلق سے پاکستانی فوج نے بتایا کہ حملہ کے فوراً بعد کارروائی کی گئی۔ سرگرمی دکھانے کی وجہ سے ایک بڑی تباہی کو ہونے سے روکا گیا اور کئی بے قصور افراد کی جانیں بھی بچ گئیں۔ یہ حملہ پیر کے روز ہوا تھا جس میں 8 سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی۔ مہلوکین میں 7 فوجی جوان اور ایک نیم فوجی دستہ کا جوان شامل ہے۔ اس حملہ کے بعد فوجی متحرک ہوئے اور پھر تصادم شروع ہو گیا۔ اب آج خبر آ رہی ہے کہ 10 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اس حملہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ جب حملہ آوروں نے دھماکہ کیا تو پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ دھماکے سے شہر کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ کچھ عمارتیں تک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ لوگوں میں ایک خوف کا عالم پیدا ہو گیا جو اب بھی دہشت میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined