پاکستان

پاکستانی پی ایم عمران خان کو مشکلات کا سامنا، عارف گل معاملہ میں سپریم کورٹ نے کیا متنبہ

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوہاٹ سنٹر میں بند عارف گل کو منگل تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سمن جاری کرنے میں انھیں جھجک نہیں ہوگی۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوہاٹ سنٹر میں بند عارف گل کو منگل تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سمن جاری کرنے میں انھیں ذرا بھی جھجک محسوس نہیں ہوگی۔ انھوں نے پیر کے روز اس معاملے کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ’’اگر عارف گل کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تو کیا ہمیں عدالت کو بند کر دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

جسٹس گلزار کی صدارت والی تین رکنی ڈویژنل بنچ نے گل کے جاننے والے کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ گل کے گھر والوں نے عرضی میں اس کے ٹھکانے اور اس کے بارے میں جانکاری مانگی تھی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے گل کو پیر تک پیش کیے جانے کا حکم دیا تھا۔ لیکن اس درمیان خیبر پختونخوا کے سالسیٹر جنرل سمیل بٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس نے کہا تھا کہ اسلام آباد اور کوہاٹ کے درمیان کی دوری کو دیکھتے ہوئے عارف گل کو پیر تک عدالت میں پیش کیا جانا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

اخبار ’دی ڈان‘ کے مطابق اس معاملے کی سماعت منگل تک عارف گل کو پیش کیے جانے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ گل پر 2019 میں کانداؤ کی ایک سیکورٹی پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے اور اس کے بعد سے اسے کوہاٹ نظربندی سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عارف کو عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو کیا سپریم کورٹ کی عمارت گر جائے گی؟ اگر کسی بندی کو ہمارے سامنے پیش نہیں کیا جاتا ہے تو ہمیں اس عدالت کو بند کر دینا چاہیے۔ جسٹس گلزار احمد نے سالیسیٹر جنرل کو یہ بھی بتایا کہ اگر گل کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تو ان کے پاس پوری دفاعی مشینری کو اپنے سامنے حاضر کرانے کی صلاحیت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined