پاکستان

اسلام آبا د میں مندر تعمیر کے لیے پاکستان علما کونسل کی حمایت

طاہر محمود اشرفی نے دعوی کیا کہ پی یو سی کا ملک میں آپسی ہم آہنگی قائم رکھنے میں اہم کردار رہا ہے۔ اس نے تشدد کے خلاف اور ملک کے غیرمسلم شہریوں کے خلاف انتہاپسندانہ سلوک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

محمد طاہر محمود اشرفی، تصویر سوشل میڈیا
محمد طاہر محمود اشرفی، تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل (پی یو سی) نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے متنازعہ معاملہ بنانا غلط ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان نے پی یو سی کے صدر محمد طاہر محمود اشرفی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کے معاملہ پر تنازعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ انتہا پسند مولویوں کی طرف سے کیا جا رہا ہے، جو صحیح نہیں ہے۔ پی یو سی ایک میٹنگ بلائے اور اس میں ہم کونسل کے خیالات رکھیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ملک میں مقیم مسلمانوں اور غیرمسلمانوں کے حقوق کو مرحلہ وار طریقہ سے پیش کیا گیا ہے۔ آئین اور شرعیہ دونوں میں ملک میں رہنے والے غیرمسلموں کو اپنے مذہبی مقام کی تعمیر کرنے کا حق دیا گیا ہے۔

Published: undefined

طاہر محمود اشرفی نے دعوی کیا کہ پی یو سی کا ملک میں آپسی ہم آہنگی قائم رکھنے میں اہم کردار رہا ہے۔ اس نے تشدد کے خلاف اور ملک کے غیرمسلم شہریوں کے خلاف انتہاپسندانہ سلوک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ پی یو سی نے کئی مواقع پر مذہبی اقلیتوں سے متعلق توہین مذہب کے معاملات کو خارج کیا ہے اور جھوٹی شکایت درج کرانے کے لئے شکایت کنندہ کو وارننگ بھی دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے جو اپنے مفاد کے لئے توہین مذہب کے جھوٹے الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیرمسلم کمیونٹی کے مذہبی مقام تعمیر کرنے سے اسلام کو نقصان یا خطرہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined